اپنی صحت کا سودا نہ کریں

اپنی صحت کا سودا نہ کریں

 

صُبح جاگنے کے بعد مجھے نہیں پتہ آپ کے اج کیلئے کیا پروگرام ہیں. لیکن بقول مشہور امریکی سرمایہ کار وارن بوفٹ کے آپ یہ ضرور یقینی بنائیں کہ آج سونے سے قبل صبح سے زیادہ آپ سیکھ سمجھ چکے ہوں. یہ کیسے ممکن ہوگا.؟ تو اسکا سادہ جواب ہے پڑھ اور سمجھ کر.

جیسے آپ ہیں. جو آپ کرتے ہیں یا جو آپ کرنا چاہتے ہیں جو آپ کے خواب ہیں بلکل ویسے ہی آپ کی طرح کے کام اور خوابوں والے دنیا میں اور بھی بہت لوگ ہوں گے. بہت گزر چکے ہوں گے. اور بہت سے یہ لکھ چکے ہوں گے. وہ جو ان منزلوں پر اپ سے اگے ہوں گے. آپ ان کو جانیں. ان کو سمجھیں یہ سمجھ اپ کی اپنی منزل کی طرف سفر کی رفتار تیز کر دے گی. آپ یہ جان پہچان کیسے بنا سکتے ہیں.؟ تو جواب بہت سادہ ہے. یعنی پڑھ کر.

آپ نے صرف پڑھنا ہی نہیں لفظوں کے اس سمندر میں وہی چن لینا ہے جو آپ کیلئے مفید ہے. جیسے آپ وارن بفٹ کو گوگل کریں. اس کی لاکھوں تصاویر ہوں گی. اور ہر چند تصاویر کے بعد کسی ایک میں اس کے ہاتھ میں کوکا کولا ہوگی. یہ اپ کیلئے نہیں ہے. کیونکہ وارن بفٹ کے پاس کوکا کولا کے سب سے زیادہ شئیرز ہیں. اس کی بلین ڈالرز کی انویسٹمنٹ ہے. وہ سرمایہ کار ہے. قدم قدم وہ اپنے نفع کی انوائسٹمنٹ کرتا ہے. اپ کو اپنا گاہک بنا رہا ہے. آپ نے سیکھنا بھی ہے اور اسکا اس چیز کیلئے گاہک نہیں بننا جس کی قیمت آپ اپنی صحت سے ادا کریں.

آپ نے پڑھنا ہے. سمجھنا ہے لیکن اپنانا وہی ہے جو آپ کا معیار بلند کرے. نہ کے اپ کسی کے معیار کے کاونٹر پر خود کا سودا کردیں. اپنی منزل اپنے خوابوں کو آپ کی ضرورت ہے. ان کو یتیم نہیں کرنا.

ریاض علی خٹک

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *