”انشاء اللہ اگلی دفعہ کشمیر کی آزادی کا دن پاکستان کے ساتھ منائیں گے ۔۔۔!!! حکومت نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ہندوستان کے شہریوں کو آزادی کے دن کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ایک دن آئیگا جب آپ اس خوف سے بھی آزاد ہوں گے جس میں مودی اور آر ایس ایس نے بھارت کو جکڑ رکھا ہے۔

سماجی جیرابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک

پیغام میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ایک دن آئے گا جب پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے شہریوں کیلئے ایسے ہی کھل جائیں گے جیسے قائداعظم اورگاندھی جی نے سوچا تھا۔

 

 

انہوںنے کہا کہ آج کشمیریوں کیلئے آزادی ایک خواب ہے تاہم یقین کیجئے آزادی کی لڑائی نسلیں لڑتی ہیں، لمبی ہے غم کی رات مگر رات ہی تو ہے، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری آزادی کا دن پاکستان کے ساتھ منا رہے ہوں گے اور ہم دیکھیں گے،ہم دیکھیں گے۔

 

 

 

فوادچوہدری نے کہا کہ اگر منٹو، عصمت چغتائی ، خشونت سنگھ ، بپسی سدھوا کی کتابیں اور افسانے پڑھیں تو لوگوں کو معلوم ہو کیا قیامتیں تھیں جو خاندانوں پر گزریں۔

 

 

جبکہدوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حقوق کی آواز دنیا کے تمام فورمز کے ذریعے موثر انداز سے اٹھا رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے بر سر اقتدار آتے ہی مسلہ کشمیر پر ایک ٹھوس موقف اپنایا، وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں بھی دنیا کو ایک مضبوط پیغام دیا کہ پاکستان کشمیریوں کا آخری سانس تک ساتھ دے گا

 

 

 

، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے پہلی مرتبہ اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت انسانی حقوق پامال کر رہا ہے جو پاکستان کے موقف کی تائید ہے۔

 

 

 

اسلامآبادمیں مقبوضہ کشمیر کےعوام سےاظہاریکجہتی کےحوالےسےمنعقدہ تقریب سےخطاب کرتےہوئےعلی امین گنڈاپور نےکہاکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے پہلی مرتبہ اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت انسانی حقوق پامال کر رہا ہے جو پاکستان کے موقف کی تائید ہے،اس سے قبل مسئلہ کشمیر کے حوالے سے انسانی حقوق کے ادارے خاموش تھے جو اب وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں سے جاگ گئے ہیں اور اب ہر سطح پر کشمیریوں کے حقوق کی آواز بلند کی جا رہی ہے۔

 

 

علیامین گنڈاپور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ پاکستان سے گہری وابستگی رکھتے ہیں اور وہ اپنے شہداکو پاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں لپیٹ کر دفن کرتے ہیں،کشمیری پاکستان کے یوم آزادی پر جشن مناتے ہیں اور بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ مناتے ہیں اور یہ سب کچھ پوری دنیا کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ کشمیری کیا چاہتے ہیں؟

 

 

۔انہوں نےکہاکہ کشمیریوں کاساتھ دیناہماراقومی فرض ہے،دنیا بھر کے تمام مسلمان اور انسان بھی مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دیں، وزیر اعظم نے بھارت کا چہرہ بے

 

 

 

 

نقاب کیا ہے اور پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے کہ نریندر مودی ایک دہشتگرد اور انتہاپسند آر ایس ایس کے نظریات کا ترجمان ہے،پاکستان کی حکومت، فوج اور عوام کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی ،مقبوضہ کشمیر کے ہمارے بہن بھائی بھی جلد ہی ہمارے ساتھ آزادی کاجشن منائیں گے۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *