ہربل ڈیٹوکس واٹر کا استعمال کیوں کرنا چاہیئے۔۔۔۔ اس کو پینے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟

ڈیٹوکس واٹر کے بارے میں تو آپ نے سنا ہی ہوگا اور استعمال بھی کیا ہوگا کیونکہ گرمی میں انرجی ڈرنک کے طور پر کام کرتا ہے اور آپ نے وزن کم کرنے کے حوالے سے بھی کئی ایک ڈیٹوکس واٹر سنے ہی ہوں گے۔ مگر کیا یہ واقعی کام کرتا ہے یا پھر صرف سنی سنائی بات ہے۔۔۔۔؟ تو جانیں کہ ماہرین کیا کہتے ہیں:

” ڈیٹوکس واٹر کا استعمال جسم کو کئی طریقوں سے فائدہ دیتا ہے مگر ضروری یہ ہے کہ آپ اس کو اتنا ہی استعمال کریں جتنا ضروری ہے یعنی دن میں ایک سے دو بار اس کا استعمال رکھیں اس سے زیادہ یہ آپ کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔”

یہ کئی قسم کا ہوتا ہے مگر سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ڈیٹوکس واٹر یہ ہیں:

• لیموں اور پودینے • کھیرا اور لیموں • لیموں اور ادرک • سیب اور دارچینی ان تمام کے مختلف استعمالات ہیں مگر زیادہ تر جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیئے استعمال کیئے جاتے ہیں۔

• یہ ہمارے میٹابولزم کو بوسٹ کرکے جسم سے فاضل مادوں کا جلد اخراج کرنے کا سبب بنتا ہے۔

چونکہ اس میں قدرتی اشیاء کا استعمال ہوتا ہے لہٰذا یہ کسی طور نقصان دہ نہیں ہیں بس حد سے زیادہ استعمال قابلِ قبول نہیں۔ ہم دن بھر میں ایسے بہت سے فوڈز کو استعمال کررہے ہوتے ہیں جو بازاری اور غیر معیاری ہوتے ہیں جن کو کھانے کے بعد گیسٹرک مسائل اور قے، متلی آنے لگتی ہے اس لیئے ڈیٹوکس واٹر آپ کو کم وقت میں جلد ریلیف دینے میں مدد کرتا ہے۔

Sharing is caring!

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *