کیا واقعی گرم پانی پینے سے کورونا وائرس ختم ہو جاتا ہے؟

کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے جبکہ پاکستان میں بھی اس وائرس سے متاثر افراد سامنے آ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر کورونا وائرس کے حوالے سے مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں جنہیں بغیر تصدیق کے ہی صارفین آگے بڑھا رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں خوف کی شدت بڑھ رہی ہے۔

گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر ایک کتاب کے صفحہ کا حصہ زیر گردش ہے جس میں بتایا گیا کہ 26 یا 27 سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت والا گرم پانی اور سورج کی شعاعیں وائرس کو مار دیتی ہیں۔

نامور صحافی و میزبان ‘وسیم بادامی’ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر یونیسیف کو بھیجی اور بتایا کہ ‘اس قسم کی افواہوں نے عوام کو پریشان کیا ہوا ہے’۔

تاہم یونیسیف پاکستان نے صحافی وسیم بادامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘صحافیوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی جعلی معلومات کے خلاف ہم سب کو مل کر ہی لڑنا ہے اور لوگوں تک درست تصدیق شدہ معلومات پہنچانی ہیں’۔

Sharing is caring!

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *