بیٹی ہسپتال میں داخل ہے ۔۔۔ شاہد آفریدی کی اچانک میچ چھوڑ کر وطن واپسی کی وجہ سامنے آگئی

بوم بوم آفریدی گذشتہ رات لنکن پریمیئر لیگ کو اچانک چھوڑ کر آگئے تھے اور یہ ٹوئیٹ کیا تھا کہ گھر میں ایمرجنسی ہوگئی ہے۔

مگر اب سری لنکن پریمئر لیگ کے حکام کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹی ہسپتال میں داخل ہے اور اس کی حالت نازک ہے۔
۔

یہ بات لنکا پریمیءر لیگ کے آفیشل ٹوئیٹر اکائونٹ پر بتائی گئی ساتھ ہی انہوں نے بچی کی صحتیابی کے لئے دُعا بھی کی۔واضح رہے کہ سابق کپتان شاہد خان آفریدی لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹر کی کپتانی کررہے تھے،

کل دوپہر شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ’’بدقسمتی سے ذاتی ایمرجنسی کی وجہ سے مجھے گھر واپس جانا پڑ رہا ہے، صورت حال سنبھالنے کے فورا بعد میں لنکا پریمیر لیگ میں اپنی ٹیم میں شامل ہونے کے لئے واپس آؤں گا۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *