×

جن مردوں کی یہ چیز بڑی ہو وہ خواتین کو بہت پسند آتے ہیں جواب آپ کو حیران کر دے گا

تازہ خبر 92!مردوں کے جسم میں کئی ایسی خصوصیات ہو سکتی ہیں جو خواتین کے لیے بہت پرکشش ہوں تاہم اب سائنسدانوں نے ایک ایسی خصوصیت کا انکشاف کر دیا ہے کہ سن کر مرد بھی دنگ رہ جائیں گے۔  رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی کارڈف یونیورسٹی، جاپان کی کیوٹو یونیورسٹی اور ملائیشیاءکے صباح وائلڈلائف ڈیپارٹمنٹ کے سائنسدانوں نے ایک تحقیق کے بعد یہ انکشاف کیا ہے کہ ”جن مردوں کی ناک بڑی ہو وہ خواتین کی نظروں میں بے حد پرکشش ہوتے ہیں۔“

رپورٹ کے مطابق تین ممالک کے سائنسدانوں کی یہ مشترکہ ٹیم ملائیشیاءمیں پائے جانے والے پروبوسز نسل کے بندروں پر تحقیق کر رہے ہیں۔ ان بندروں کی انسانوں کی طرح لمبی ناک ہوتی ہے۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے معلوم کیا ہے کہ ”جس بندر کی ناک سب سے زیادہ لمبی ہو اس کی مادہ پارٹنرز سب سے زیادہ ہوتی ہیں۔“ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر سین ناتھن کا کہنا تھا کہ ”پروبوسز بندروں کی بیشتر خصوصیات انسانوں سے بدرجہ اتم مشابہت رکھتی ہیں جن میں مادہ کا مضبوط اور بھرپور مسلز والے نر کو پسند کرنا بھی شامل ہے۔ بڑی ناک چونکہ مرد کی بھرپور مردانگی اور طاقت کو ظاہر کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ خواتین ایسے مردوں کو زیادہ پسند کرتی ہیں۔ہم نے اس تحقیق میں بندروں کے جسم کے سائز، ان کے چہرے کی خصوصیات، آواز اور دیگر کئی خصوصیات کا تجزیہ کیا، جس میں معلوم ہوا کہ جن بندروں کی ناک بڑی تھی ان کا جسم بھی دیگر کی نسبت مضبوط اور مسل دار تھا۔

Sharing is caring!

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں