×

یا اللہ یا رحمن روزانہ پڑھنے کے فائدے

اللہ کے ہر نام کی اپنی ایک فضیلت ہے۔ ہر نام کی اپنی ایک طاقت ہے۔ آج کا وظیفہ اللہ رب العزت کے صفاتی نام ’’ یا رحمٰن‘‘ کا وظیفہ ہے اگر آپ اس نام کے ساتھ اللہ رب العزت کا ذاتی نام ’’ یا اللہ‘‘ بھی پڑھیں گے تو اس وظیفہ کی طاقت اور بڑھ جائے گی۔ ’’ یا رحمن‘‘ کا مطلب ہے بے حد رہم کرنے والا۔ اگر آپ اللہ کے ذاتی اور صفاتی نام کا ورد کریں گے تو آپ کے دل میں اللہ کی محبت اور بڑھ جائے گی اور آپ اللہ تعالی کے محبوب بندوں میں شمار ہو جائیں گے اللہ کے ان دو ناموں کہ پڑھنے سے آپ پہ آئی ہر مصیبت ٹل جائے گی اور لوگوں کے دلوں میں آپ کی محبت بڑھ جائے گی ہر بندہ آپ کی عزت کرے گا۔اس وظیفہ کو پڑھنے کی ایک فضیلت یہ بھی ہے کہ اللہ تعالی آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو ہر طرح کی زمینی اور آسمانی آفات سے محفوظ رکھے گا اور آپ کی ہر جائز حاجت کو پورا کرے گا۔اس عمل کو کرنے کا طریقہ یہ ہے کے آپ نے بالکل تنہائی میں بیٹھنا ہے جہاں آپ کے وظیفہ میں کوئی چیز رکاوٹ نا بنے۔ یہ وظیفہ آپ نماز فجر یا نماز عشاء کے وقت کر سکتے ہیں ۔ اس وظیفہ کو کرتے وقت آپ کو سب سے پہلے ۳ بار درود ابراہیمی پڑھنا ہےاور اس کے بعد ۳۰۰ مرتبہ اللہ تعالی کے یہ ۲نام ’’ یا اللہ یا رحمن‘‘ کو پڑھنا ہے اور آخر میں پھر ۳ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر اللہ رب العزت سے خصوصی دعا کرنی ہے آپ اس وظیفہ کو روزانہ پڑھنے کی عادت ڈال لیں۔ انشاءاللہ آپ کو بہت آفادہ ہو گا۔

Sharing is caring!

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں