×

پہلا مریض جس کو کرونا نے اس کمزوری کا نشانہ بنا ڈالا

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کھانسی، بخار، سینے میں تکلیف، ذائقے اور سونگھنے کی حسیں ختم ہونا وغیرہ کورونا وائر س کی بڑی علامات ہیں لیکن اب ترکی میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی ایسی نئی علامت سامنے آ گئی ہے کہ سن کر مرد پریشان رہ جائیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس آدمی میں وائرس نے اس کے مردانہ اعضاءکو نشانہ بنایا ہے۔ اس آدمی کے خصیوں میں سوجن آ گئی اور شدید تکلیف رہنے لگی جس پر اسے ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کیے تو انکشاف ہوا کہ دراصل یہ کورونا وائرس کی علامت تھی۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد سے یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جس میں خصیوں میں سوجن آنا اور تکلیف ہونا کورونا وائرس کی علامت کے طور پر سامنے آیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس 49سالہ مریض میں کورونا وائرس کی اور کوئی علامت موجود نہیں تھی۔ اسے کوئی اور طبی مسئلہ درپیش نہیں تھا چنانچہ اس کاکورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آ گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی یہ نئی علامت ہمارے لیے انتہائی حیرت کا باعث ہے تاہم اس سے یہ اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ یہ وائرس کن مختلف طریقوں سے لوگوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔اسکی بیوی اس صورتحال سے سخت پریشان ہے پھر بھی اس نے ساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا

Sharing is caring!

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں