وہ شادی شدہ جوڑے سب سے زیادہ خوش رہتے ہیں جو۔۔۔‘ سائنسدانوں نے خوشگوار شادی شدہ زندگی کا ایسا راز بتادیا کہ مرد و خواتین دونوں پریشان ہوجائیں گے

لندن (تازہ خبر 92) خوشگوار ازدواجی زندگی کسی نعمت سے کم نہیں ہوتی اورگاہے ماہرین اپنی تحقیقات میں اس کے حصول کے کئی طریقے بتاتے رہتے ہیں۔ اب برطانوی ادارے میرج فاؤنڈیشن کے سائنسدانوں نے اس کا ایک ایسا طریقہ بتادیا ہے کہ سن کر

مردوخواتین پریشان ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ’’وہ میاںبیوی جن کی شادی کو 20سال سے زائد عرصہ گزر جائے ان کا ازدواجی تعلق سب سے زیادہ خوشگوار ہوتا ہے۔ ایسے میاں بیوی زیادہ وقت ایک دوسرے کے ساتھ گزارتے ہیں اور مل جل کر کام کرنے اور ان سے لطف اندوز ہونے لگتے ہیں۔‘‘ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پاؤل اماٹو کا کہنا تھا کہ

’’طلاق کی شرح بہت زیادہ ہو جانے کے باوجود جو شادیاں 20سال کا عرصہ مکمل کر لیتی ہیں وہ انتہائی مثبت رہتی ہیں اور ان میاں بیوی کا ساتھ زندگی بھر رہنے کا امکان کئی گنا زیادہ ہو جاتا ہے۔بیس سال شادی چلنے کے بعد میاں بیوی میں قربت بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے اور وہ ایک دوسرے کی صحبت سے لطف اندوز ہونا شروع کر دیتے ہیں۔ ڈراموں میں جو دکھایا جاتا ہے کہ بڑھاپے میں میاں بیوی ایک دوسرے میں رغبت کھو دیتے ہیں، یہ سراسر غلط اور فرسودہ خیال ہے۔ اس کے برعکس جن میاں بیوی کی شادی کو جتنا عرصہ گزرتا جاتا ہے وہ اتنے ہی ایک دوسرے کے زیادہ قریب آتے جاتے ہیں۔‘‘

Sharing is caring!

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *