بریکنگ نیوز:پی آئی اے نے ساڑھے تین ہزار ملازمین فارغ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا، تہلکہ خیز تفصیلات

لاہور(ویب ڈیسک)قومی ایئرلائن پی آئی اے کی جانب سے محکمے پر بوجھ بننے والے ساڑھے تین ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے، پی آئی اے ذرائع کے مطابق نکالے جانے والے تمام ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کے تحت فارغ کیا جائے گا۔خبر رساں ذرائع کے مطابق رضا کارانہ

علیحدگی اسکیم کے لیے 12 ارب 87 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، رضاکارانہ اسکیم کے تحت علیحدگی اختیار کرنے والے ملازمین کو بقایاجات ڈائی سال کے عرصے میں ملیں گے، مزید برآں اس رضا کارانہ اسکیم کا منصوبہ منظوری کے لیے ای سی سی اور وفاقی کابینہ کو بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔خبرزار ایک ایسا بھی کہنا ہے کہ رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کے ذریعے ساڑھے تین ہزار ملازمین فارغ کرنے سے محکمے کو سالانہ چار ارب بیس کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بھی 16 نومبر بروز پیر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ جس میں پی آئی اے کی رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کی منظوری دی جائے گی۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *