×

4 سفارتخانے پاکستان میں سیاسی انتشار پھیلانے کے لیے متحرک! پاکستانی ادارے حرکت میں آگئے، بڑے ملک کا سفارتخانہ پکڑا گیا ، ثبوت ہاتھ لگ گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) 4 سفارت خانوں کے ملک میں سیاسی انتشار پھیلانے کیلئے متحرک ہونے کا انکشاف، کل ایک سفارت خانہ پکڑا گیا، پاکستانی اداروں کے پاس تمام تفصیلات موجود۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی صابر شاکر کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔

صابر شاکر کا دعویٰ ہے کہ ملک میں سیاسی انتشار پھیلانے کیلئے 4 سفارت متحرک ہیں، کل ایک سفارت خانہ اس کوشش میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔اس حوالے سے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ لوگ پاکستانی اداروں کو انڈر ایسٹیمیٹ کرتے ہیں۔ پاکستانی اداروں کے پاس سب معلومات ہیں، پاکستانی ادارے سی آئی اے اور ایم آئی 6 جیسے اداروں سے بھی آگے ہیں، کیوںکہ یہ لوگ مخلص ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی سفارت خانے کے ٹوئٹر اکاونٹ سے ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کے وزیراعظم مخالف ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا گیا تھا۔اس کے بعد وفاقی وزیر شیریں مزاری نے متنازع ری ٹوئٹ پر امریکی سفارتخانے کی وضاحت پر کہا کہ واضح ہو گیا سفارت خانے کا ٹوئٹراکاؤنٹ ہیک نہیں کیا گیا، امریکی سفارت خانے میں کام کرنے والوں کی یہ حرکت قبول نہیں۔ وفاقی وزیر شیریں مزاری نے امریکی سفارتخانے کی وضاحت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا اتنی تاخیرکے بعدیہ سب کہنامناسب نہیں، واضح ہو گیا سفارتخانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک نہیں کیا گیا۔آپ کا کسی خاص پارٹی کا ایجنڈا لیکر چلنا ناقابل قبول ہے، امریکی سفارت خانے میں کام کرنے والوں کی یہ حرکت قبول نہیں، اسٹاف کی ویزہ اسکروٹنی سمیت اس معاملے کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے امریکی سفارتخانے کے ری ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے ، پہلی بارکسی سفارتخانے نے منتخب نمائندوں کی تذلیل کی، یہ نا قابل قبول ہے، امریکی سفارتخانے نے امریکی صدر،وزیر اعظم پاکستان پر توہین آمیز ٹوئٹ کیں۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں