ناران میں ہوٹل میں کام کرنے والے پاکستانی نے امریکی سیاح خاتون کیساتھ ایسا شرمناک کام کیا کہ سارے پاکستانیوں کا نام بدنام ہو گیا ،

خیبرپختونخوا کے شہر مانسہرہ کے علاقے ناران میں امریکی خاتو ن پر کرنے والا شخص گرفتاری کے بعد متاثرہ خاتون کی معافی کے بعد بھی رہا نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق ایک امریکی سیاح کی جانب سے مانسہرہ پولیس کو شکایت درج کروائی گئی جس میں ہوٹل کے ایک ملازم پر کی کوشش

کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ امریکی شہری نے درخواست میں ناران کے اس ہوٹل کے مالک کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ ہوٹل کے این او سی کو کینسل کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔ جبکہ پولیس نے خاتون کی درخواست پر نامزد ملزم کو ہوٹل سے گرفتار کرکے تحصیل بالاکوٹ میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا، سماعت کے موقع پر متاثرہ خاتون بھی موجود تھیں، انہوں نے ، مجسٹریٹ کے سامنے بیان

دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ملزم کو اس کے بچوں کی خاطر معاف کردیا ہے انہیں رہا کیا جائے۔ تاہم مجسٹریٹ نے موقف اختیار کیا کہ پاکستانی قانون کی دفعہ376 کے تحت ملزم کو ضمانت دینے کا اختیار مجسٹریٹ کے پاس نہیں ہوتا، لہذا اس کیلئے انہیں ضلعی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کرنا ہوگی۔ مجسٹریٹ نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، جبکہ امریکی خاتون نے پولیس سے کہا کہ وہ ملزم کی ضمانت تک مانسہرہ میں قیام کریں گی۔ یاد رہے کہ اس علاقے میں ہوٹل ملازمین کے خلاف یہ الزامات نئے نہیں ہیں،ماضی میں بھی ایسے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *