خواجہ سعد رفیق کا ثاقب نثار سے ہاتھ ملانے سے انکار! لیگی رہنماء نے سابق چیف جسٹس کے ساتھ کیا کر دکھایا؟ ناقابلِ یقین ویڈیو منظر عام پر

لاہور (نیوز ڈیسک ) سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی اسپتال جا کر عیادت کی۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار جب چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کے لیے سروسز اسپتال کے کمرے میں پہنچے تو کمرے میں بیٹھے سب لوگ کھڑے ہو گئے۔اس موقع پر ثاقب

نثار نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ سے مصافحہ کیا جس کے بعد ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعید رفیق کی طرف ہاتھ بڑھایا تو انہوں نے سینے پر ہاتھ رکھ کر جواب دیا۔جب کہ خواجہ سعد نے اپنی نشست ثاقب نثار کو پیش کی۔بعدازاں خواجہ سعد رفیق سے سوال کیا کہ آپ نے جسٹس (ر) ثاقب نثار سے ہاتھ نہیں ملایا، اس پر لیگی رہنما نے کہا کہ کورونا کے باعث ہاتھ نہیں ملایا لیکن سینے پر ہاتھ رکھ کر ثاقب نثار کے سلام کا جواب دیا۔خواجہ سعد کا کہنا تھا کہ میں احتراماََ اٹھ گیا اور ثاقب نثار کے لیے اپنی نشست خالی کر دی۔ویڈیو دیکھیں :

اجازت ملنے پر سعد رفیق نے چیف جسٹس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے پہلے 58 ملین پینشن کی مد میں وفاقی حکومت دیتی تھی لیکن میرے دور میں 21 ملین ریلوے نے خود پینشن کی مد میں دئیے۔ خواجہ سعد رفیق نے چیف جسٹس سے کہا کہ اب تو مجھے شاباش دے دیں۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ شاباش تب ملے گی جب معاملہ حل ہوجائے گا۔واضح رہے کہ سعد رفیق پر الزام تھا کہ بطور وزیر ریلوے ان کے دور میں محکمے کو خسارے کا سامنا رہا اور انہوں نے مہنگے داموں ریلوے انجنز کی خریداری کی منظوری دی۔خواجہ سعد رفیق اپنے بھائی خواجہ سلمان رفیق سمیت پہلے ہی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈلکی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار رہے۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *