پسند کی شادی کا خوفناک انجام! شوہر نے شادی کے ٹھیک 10 دِن بعد نئی نویلی دُلہن کے ساتھ کیا کِیا؟

بہاولپور (نیوز ڈیسک) شوہر نے پسند کی شادی کرنے کے 10 روز بعد ہی نئی نویلی دلہن کو Qatal کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں لڑکی کو شادی کے دس روز بعد Qatal کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بہاولپور کے علاقے بسم اللہ کالونی میں 10 روز قبل پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو مبینہ طور پر زہر دے کر Qatal کر دیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکی کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ لڑکی کو اس کے شوہر نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر زہر دے کرQatal کیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے لڑکی کے شوہر سمیت 3 افراد کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔۔میرپورخاص کے علاقے سندھڑی میں بھی پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو مبینہ طور پرQatal کر دیا گیا۔

Qatal کے خوف سے روپوش لڑکی کے شوہر غلام قادر کا کہنا ہے کہ وڈیرے نے جان بخشی کے لیے 10 لاکھ روپے لیے۔غلام قادر کا مزید کہنا تھا کہ بیوی واپس کرنے کا وعدہ کیا مگر بیوی زندہ واپس نہ آئی۔مق تولہ کے شوہر نے کہا کہ ملزمان آزاد ہیں اور اب اس کے تعاقب میں ہیں، اسے بھی جان کا خطرہ ہے۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *