×

قدرت کا انجام۔!! 40سال تک کراچی پر راج کرنے والے الطاف بھائی مالی مشکلات کا شکار، ناقابل یقین ویڈیو وائرل ہوگئی

لندن (ویب ڈیسک) کراچی پر چالیس سال تک راج کرنے والے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین مالی مشکلات کا شکار ہیں، اس بات کا انکشاف سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر سے ہوا، جس میں وہ گھر کی صفائی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، یا د رہے کہ ان کے نائب مصطفی عزیز آبادی نے چند روز قبل ایم کیو ایم لندن

کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بانی ایم کیو ایم کے ہاتھ کا لکھا ہوا خط جاری کیا تھا جس میں بانی ایم کیو ایم نے کارکنوں سے فنڈز کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ مالی حالات بہت خراب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھا کہ وہ یوٹیلٹی بلز بھی ادا نہیں کر پا رہے، اس لئے کارکن ان کی مدد کریں۔دوسری جانب متحدہ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے،متحدہ لندن کا سابق رہنماؤں پر مشتمل دھڑا پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے میدان میں آ گیا، شہر قائد کی سیاست میں رنگ جمانے اور مہاجر گرینڈ الائنس کا قیام عمل میں لانے کے لیے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے رہنماؤں سے رابطے شروع کر دیئے گئے۔متحدہ قومی مومنٹ کے مرحوم رہنما عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ فاروق کو گرینڈ الائنس کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق متحدہ لندن کے سابق رہنماؤں نے بانی متحدہ کی سیاست کو خیر باد کہنے کے بعد انہیں سیاسی تنہائی کا شکار کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے، جس کے تحت ندیم نصرت کی سربراہی میں ڈھائی سال قبل قائم کی گئی بین الاقومی تنظیم وائس آ ف کراچی کے رہنماؤں نے تنظیم کو فعال کرنے کے لیے متحدہ لندن کے سابق رہنماؤں سے رابطے تیز کر دیئے ہیں گذشتہ دنوں ندیم نصرت اور واسع جلیل کی جانب سے متحدہ لندن کو خیر باد کہنے والے متعدد رہنماؤں سے رابطے کیے گئے ہیں جن میں محمد انور ان کے داماد انبساط ملک،طارق میر،بابر غوری،شمیم صدیقی اور امبر خان شامل ہیں دوران رابطہ دونوں رہنماؤں کی جانب سے شہر قائد میں ایک بار پھر سیاسی انٹری دینے کا مسودہ پیش کیا گیا ہے جس پر تمام رہنماؤں نے نیم رضا مندی کا اظہار کر دیا ہے۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں