موجیں لگ گئیں۔!! سرکاری ملازمین کیلئے سرپرائز۔۔۔ حکومت نے ایڈانس تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے دیوالی کے موقع پر ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے ہندو سرکاری ملازمین کو نومبر کی تنخواہ، پنشن پیشگی دینے کا فیصلہ کرلیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ہندو ملازمین اور پنشنرز کو 10 نومبر کو پیشگی تنخواہ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ دیوالی ہندوؤں کا مذہبی تہوار ہے جس میں چراغ جلائے جاتے ہیں، ہندو برادری کا مذہبی تہوار 14 نومبر کو منایا جائے گا۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈوانس تنخواہوں کا مقصد ہندوبرادری جوش و جذبی سے اپنا تہوار مناسکیں گے۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *