مونگ پھلی کھانے کے بعد کی جانے والی غلطی جس سے آپ لاعلم ہیں۔خدارا یہ غلطی ہر گز نہ کریں

کراچی(تازہ خبر 92) موسمِ سرما کا آغاز ہوتے ہی بازاروں میں مونگ پھلیوں اور خشک میوہ جات کی مانگ بڑھ جاتی ہے کیونکہ لوگ سردی میں اسے بہت شوق سے کھاتے ہیں۔

مونگ پھلی کی گری کھانے کے بعد پانی نہ پینے کا تاثر ایک عام بات ہے، مگر کیا واقعی یہ عمل صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے؟ یا محض ایک بات کی حد تک محدود ہے۔

بڑے بوڑھوں کا ماننا ہے کہ مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی پینے سے کھانسی اور گلے میں خراچ جیسی بیماری ہوسکتی ہے البتہ یہ بات اب تک سائنسی ماہرین تلاش نہ کرسکے۔

حکمت سے وابستہ ماہرین کا ماننا ہے کہ مونگ پھلی کی گری قدرتی طور پر بظاہر خشک ہوتی مگر اس میں تیل موجود ہوتا ہے، اسی لیے کھانے کے بعد پانی پینے سے پیاس کی شدت بڑھ جاتی ہے اور غذائی نالی میں چربی جمع ہوجاتی ہے جو گلے میں خراش اور کھانسی کا باعث بن سکتی ہے۔

یاد رہے کہ مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی پینے کے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی تحقیق سامنے نہیں آئی۔

Sharing is caring!

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *