اہم ترین یورپی ملک کی مسجد میں 200 سال بعد نماز جمعہ ادا کر دی گئی –

ایتھنز (ویب ڈیسک )یونان میں دوسو سال بعد ایک سرکاری خرچ سے تعمیر مسجد میں مسلمانوں نے نماز جمعہ ادا کی ۔یونانی دارالحکومت ایتھنز سے 1833 میں سلطنت عثمانیہ کی فوجوں کی پسپائی کے بعد اب پہلی بار سرکاری خرچ سے ایک مسجد قائم کی گئی ہے۔یونانی دارالحکومت ایتھنز میں پچھلے دو سو برس میں

پہلی مرتبہ جمعے کے روز ایک مسجد کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں ۔ ایتھنز میں 1833 کے بعد سرکاری سرمایے سے قائم ہونے والی یہ پہلی مسجد ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ اس وقت پاکستان، شام، افغانستان اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مہاجرین یونان میں موجود ہیں، تاہم ایتھنز میں کوئی باقاعدہ مسجد موجود نہیں تھی۔ دو سو سال قبل ایتھنز سے سلطنت عثمانیہ کی فوجوں کی پسپائی کے بعد یہاں کوئی مسجد سرکاری سرپرستی میں باقی نہیں بچی تھی۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *