بڑے بُرے پھنسے!! نامور (ن) لیگی رہنما اور لاہور سے رکن اسمبلی کو ٹریفک وارڈن پکڑ کر تھانے لے گیا، حیران کُن تفصیلات

لاہور (ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر کے زیر استعمال گاڑی کو ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر روک لیا گیا۔ ٹریفک وارڈن نے ن لیگی خواجہ عمران نزیر کو کہا کہ یہ گاڑی پولیس کو مطلوب ہے، اسلئے روکا ، بعد ازاں ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کو فیصل ٹاؤن پولیس اسٹیشن لیجایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ایم پی اے خواجہ عمران نذیرکا کہنا تھا کہ یہ انتقامی کارروائی کی جارہی ہے،ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں،حکومت جومرضی کرلے 13 دسمبرکوتاریخی جلسہ ہوگا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے 13 دسمبرکولاہور جلسہ کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل د ی ہیں،لاہور پرویز ملک کنوینر مقرر، سپر ویثرن کمیٹی کے کنوینر صدر پنجاب رانا ثناءاللہ، شائستہ پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر، سیف الملوک کھوکھر شہر سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان قومی صوبائی اسمبلی ٹکٹ ہولڈر کمیٹی میں شامل ہیں۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *