×

عجیب بات ہے!! میں کہتا ہوں عمران خان سے لڑو، یہ آپس میں لڑ پڑتے ہیں۔۔۔ مولانا فضل الرحمن (ن) لیگ اور پی پی پر برس پڑے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عجیب بات ہے، میں کہتا ہوں عمران خان سے لڑو، یہ آپس میں لڑ پڑتے ہیں، مولانا فضل الرحمن ن لیگ اورپی پی پربرس پڑے ۔ اطلاعات کے مطابق حزب اختلاف کی دو بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بیانیے میں تضادات سامنے آنے کے

بعد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بڑے پریشان ہیں. ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مولانا فضل الرحمن نے بڑے دکھ کا اظہار کیا ہے کہ میں کہتا ہوں کہ عمران خان سے لڑویہ آپس میں لڑپڑتے ہیں ، مجھے سمجھ نہیں میں کیا کروں ! ادھرذرائع کے مطابق مولونا فضل الرحمان نے آئندہ پی ڈی ایم اجلاس میں متفقہ بیانیہ طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے تمام قائدین ایک بیانیہ پر متفق ہونے چاہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ گوجرانوالہ جلسے میں فوجی قیادت کا نام لینا نواز شریف کا ذاتی فیصلہ تھا اور تقریر میں براہ راست نام سنے تو دھچکا لگا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں بلاول نے کہا کہ انتظار ہے نوازشریف کب ثبوت پیش کریں گے۔ عام طور پر ہم جلسوں میں اس طرح کی بات نہیں کرتے۔ یقین ہے کہ انہوں نے واضح اور ٹھوس ثبوت کے بغیر نام نہیں لیے ہوں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف کی اپنی جماعت ہے اور میں یہ کنٹرول نہیں کر سکتا کہ وہ کیسے بات کرتے ہیں۔ہمارا ایجنڈا ہماری آل پارٹیز کانفرنس میں طے پانے والی قرار داد میں واضح ہے۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں