انتظار کی گھڑیا ں ختم ، حکومت نےکام شروع کر دیا جس کا سب کو بڑی بے صبری سے انتظار تھا –

لاہور(ویب ڈیسک )اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں آٹےکی قیمتیں کم کرانےکیلئےضروری اقدامات کرتے ہوئے اہم فیصلے کیے ہیں۔مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں گندم کی سپلائی، قیمت میں استحکام اور طلب سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں۔ مشیرخزانہ کی سربراہی میں گندم کی ترسیل اور فراہمی کیلئے

کوآرڈینیشن کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔اجلاس میں گندم کی فصل کی کم ازکم امدادی قیمت 1650روپے فی 40 کلو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ موجودہ پرائس1475روپےفی 40 کلوبرقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فلور ملز کیلئے روزانہ 38 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرنےکافیصلہ سامنے آیا ہے۔پنجاب کیلئے 25 ہزار، سندھ کیلئے8میٹرک ٹن گندم روزانہ جاری کی جائیگی۔اسی طرح کےپی 4 اور بلوچستان کیلئےایک ہزارمیٹرک ٹن گندم روزانہ جاری کی جائے گی۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *