×

پاکستان میں نیا سیاحتی مقام،وہاں پر سیاحوں کو کیا سہولیات ملیں گی ؟عمران خان نے شاندار اعلان جاری کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کیلئے علاقوں کے لوگوں کا خیال رکھاجائے، معاشی سرگرمیوں کا فائدہ علاقوں کے رہائشیوں کو ملنا چاہیئے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آج سیاحتی مقام گبین جبہ، سوات کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وزیراعظم کا استقبال


کیا، اس موقع پر وزیراعظم کو سیاحت کے فروغ کیلئےاٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کالام، کمراٹ، کالاش میں ٹورز اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہورلڈ بینک کے تعاون سے ہزاروں کنال پر سیاحتی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ، سیاحتی مراکز مانسہرہ، ایبٹ آباد اور سوات میں قائم کئے جائیں گئے۔صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات پر سو کے قریب پوڈز نصب، مزید نوے پوڈز یو این ڈی پی کے ذریعے مزید منگوائے جارہے ہیں۔Imageسیاحت کے فروغ کے لئے علاقہ مکینوں کو آسان شرائط پر چار لاکھ کا قرض دینے کا منصوبہ، جس کی مدد سے وہ گھروں کیساتھ ایک کمرہ اور دیگر سہولیات سیاحوں کو فراہم کر سکیں گے۔فروری دوہزار اکیس میں اسکینگ، اسنو مراتھن، اسنو بورڈنگ سرگرمیاں منعقد کرنے کا فیصلہ، یہ سرگرمیاں چترال، مالم جبہ، سوات، کاغان میں منعقد کی جائیں گی۔Imageاس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ہدایات دی کہ سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کیلئے علاقوں کےلوگوں کا خیال رکھا جائے، علاقے کی معاشی سرگرمیوں کا فائدہ علاقوں کے رہائشیوں کو ملناچاہیئے، سیاحتی مقامات پر صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سیاحتی مقامات کو ترقی دینے کیلئے عالمی معیار کے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں، سیاحتی مقامات پر غیر ضروری تعمیرات سے اجتناب کیاجائے۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں