ایک اور غیر ملکی ائیر لائن نے پاکستان کے لیےپروازوں کی بحالی کا اعلان کر دیا –

لاہور(ویب ڈیسک)ایک اور غیر ملکی ائیرلائن کا پاکستان کیلئے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ماہان ائیر ایران کے دارالحکومت تہران سے لاہور کیلئے پروازیں بحال کرنے کیلئے تیار، پہلی پرواز 17 نومبر کو پاکستان آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق ماہان ائیر کا تہران سے لاہور فلائیٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ،

17 نومبر سے تحران سے لاہور دو طرفی فلائیٹ آپریشن بحال کیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ ماہان ائیر 17 نومبر سے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی جبکہ منگل کے روز دو طرفہ ایک پرواز آپریٹ کی جائے گئی۔ ماہان ائیر نے 17نومبر کو فلائیٹ کے لیے بکنگ کا آغاز کر دیا۔ کرونا وائرس کے باعث ماہان ائیر کیجانب سے فلائیٹ آپریشن بند کیا گیا تھا۔ اب کئی ماہ کے تعطل کے بعد لاہور سے تہران جانے والوں مسافر 17 نومبر سے ماہان ائیر کے ساتھ سفر کر سکیں گے۔واضح رہے کہ کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے تمام غیر ملکی ائیرلائنز نے مارچ کے ماہ میں پاکستان کیلئے پروازیں بند کر دی تھیں۔ بعد ازاں پاکستان کی جانب سے فلائٹ آپریشن بحال کرنے پر کئی ائیرلائن نے بھی پاکستان کیلئے پروازیں بحال کر دی تھیں۔ فی الحال ائیرلائنز کی جانب سے محدود پیمانے پر پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک کے فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہونے میں کئی برس لگ سکتے ہیں۔ کرونا وائرس کے اثرات اتنی جلدی ختم نہیں ہوں گے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن نے کراچی کے لیے پروازیں چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اعلامیے کے مطابق ترکی کی پیگاسس ایئر لائن کراچی سے استنبول کے درمیان پروازیں آپریٹ کرے گی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ترک ایئر لائن پیگاسس 25 ستمبر کو کراچی سے استنبول کے درمیان پروازیں چلائے گی۔پہلی پرواز استنبول کے ایئرپورٹ سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے اڑان بھرے گی۔ پیگاسس کی پروازیں پیر ،بدھ ، جمعہ اور اتوار کو کراچی کے لیے آپریٹ ہوں گی۔اعلامیے کے مطابق ایئرلائن کراچی سے مانچسٹر ، لندن ، پیرس اور دیگر ممالک کیلئے روانہ ہو گی۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *