شہباز شریف کو منانے کی کوششیں۔!! مریم نواز نے اختلافات بُھلا کر آج کیا کام کرنے کا فیصلہ کرلیا؟ کوٹ لکھپت جیل سے سنسنی خیز خبر

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی حالیہ بیانیے پر شہبازشریف کومنانے کی کوششیں جاری ہے، اس سلسلے میں مریم نواز کی آج شہبازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور شہبازشریف گروپ میں اختلافات شدت اختیارکرگئے، مریم نواز کی حالیہ بیانیے پر شہبازشریف کومنانے کی کوششیں جاری ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی آج شہبازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا امکان ہے ، ذرائع کا کہنا ہےمسلم لیگ(ن)کی جانب سے سپرٹنڈنٹ جیل کو آگاہ کر دیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی اجازت کےبعد مریم نوازکوملاقات کی اجازت ہوگی، ملاقات میں محمدزبیربھی مریم نواز کےہمراہ ہوں گے۔ یاد رہے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا تھا کہ آل شریف میں سخت قسم کی پھوٹ پڑچکی ہے، بیگم صفدر نے فیصلہ کیا ہے کہ ن لیگ کو اپنے نام سے رجسٹرڈ کراکر کنٹرول سنبھالے گی۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میری اطلاع ہے کہ مولانا فضل الرحمان کاپارٹی وفد جاتی امرا گیاتھا، جےیوآئی وفد نے ان سے کہاآپ کابیانیہ اٹھانےکی مزیدسکت نہیں، مریم اپنے نام سے پارٹی رجسٹرڈ کرائیں گی۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *