بچی کو شراب پلا کر زیادتی کا نشہ بنانے والے میاں بیوی گرفتار

بچی کو شراب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان میاں بیوی کو گرفتار کر لئے۔ متاثرہ بچی کے محنت کش والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہارسید علی نے بتایا کہ تھانہ صدر واہ کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں الیاس نامی شخص کے گھر اورنگزیب اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ کام کرتا تھا۔ وقوعہ کے روز الیاس کی اہلیہ نے گھریلو کام کی زیادتی کے بہانے محنت کش کے بیوی بچوں کو روک لیا۔ رات کو الیاس اور اس کی بیوی نے پہلے خود شراب پی اور پھر اورنگزیب کی 13 / 14 سالہ بچی”ع“ کو زبردستی شراب پلوائی۔ الیاس نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچی کے شور پر اس کے والدین وقوعہ والے کمرے میں پہنچے جن پر ملزمان میاں بیوی نے اسلحہ تان لیا۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی خصوصی ٹیم نے ملزم میاں بیوی کو گرفتار کر لیا جبکہ متاثرہ بچی کو میڈیکل کے لئے ہسپتال شفٹ کر دیا گیا۔

دوستوں سے شیئر کریں

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

تبصرہ کریں