گرمی میں غریبوں کو اے سی کی فیلنگ دینے والی ٹافی

گرمی میں غریبوں کو اے سی کی فیلنگ دینے والی ٹافی

ضیغم قدیر

اس طرح کی ٹافیاں ہمارے منہ کو اتنا ٹھنڈا کیسے کرتی ہیں؟

اے والی ٹافی

غریبوں کی اے سی

آپ نے پودینہ کھایا ہے، یا پھر ہوسٹ ٹافی اور اس کو کھانے پہ ہمارا منہ تروتازہ ہوکر رہ جاتا ہے۔ لیکن کیا واقعی میں ہمارا منہ ترو تازہ ہو جاتا ہے یا یہ کوئی فریب ہے؟
جی یہ ایک فریب ہوتا ہے جسے الوژن آو ٹیسٹ بھی کہہ سکتے ہیں۔ اس فریب کی کیمائی حالت کیسی ہوتی ہے آئیں وہ جانتے ہیں۔

جس طرح ایک دروازے کے تالے کو خاص چابی کھول سکتی ہے بالکل اسی طرح ہماح زبان میں موجود ایک ایسا دروازہ (ریسپٹر) بھی ہے جو ٹھنڈی چیزوں کے منہ میں آنے پر Ca2+ or Na+ کو خارج کرتا ہے جو بعد میں ہمیں ٹھنڈے ٹھنڈے احساسات دیتے ہیں۔ اس دروازے کا نام TRPM8 ہے اور یہ لحمیات کا بنا ہوتا ہے۔

پودینہ یا اس سے بنی اشیاء میں مینتھول نامی عنصر ہوتا ہے۔ جو کہ جب منہ میں جاتا ہے تو ہمارے منہ میں لحمیات کے اس دروازے میں جا کر جڑ جاتے ہیں۔ اور پھر اس دروازے کو کھول دیتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں ہمارے دماغ میں پیغام جاتا ہے کہ ابے یار باہر تو بڑی ٹھنڈ ہے۔ جلدی جلدی کیشلیم یا سوڈیم بھیجو۔ اور جب یہ دونوں عنصر خارج ہوتے ہیں تو ہمارا دماغ ٹھنڈ کی جعلی فیلینگ خارج ہوتی ہیں حالانکہ منہ کا درجہ حرارت نہیں بدلتا۔ اور یوں ہم کو پودینہ یا ہوسٹ ٹافی ٹھنڈی ٹھنڈی فیلنگ دیتی ہے۔

دوستوں سے شیئر کریں

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

تبصرہ کریں