پاکستانی سائیکالوجیکل ہارر فلم کتاکشا نے دھوم مچا دی

پاکستانی سائیکالوجیکل ہارر فلم کتاکشا نے دھوم مچا دی

رحیم بلوچ

کتاکشا

فلم کتاکشا

سوشل میڈیا کے معروف بلاگر ابوعلیحہ کی فلم کتاکشا جو کہ کٹاس راج کے مندر پر بنائی گئی ہارر فلم ہے ان دنوں سوشل میڈیا پہ زیر بحث ہے۔ کسی ستم ظریف نے فلم کا نام کتاکشا کے بجائے خٹک شاہ لکھ کر خیبرپختونخواہ میں بھی فلم کی نمائش کے لیے راہ ہموار کیا ہے ۔

میں نے فلم نہیں دیکھی لیکن ابوعلیحہ جیسے عام آدمی کی بہت ہی کم بجٹ میں فلمائی گئی فلم کو نہ سراہنا سراسر زیادتی ہوگی ۔ ابوعلیحہ نے سائیکالوجیکل ہارر فلم بنانے میں پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اور یہ فلم عالمی فیسٹیول میں نمائش کے لیے بھی منتخب ہوگئی ہے۔ فلم نے پہلے دن پچیس لاکھ کا بزنس کیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اتنے بڑے نام بھی نہیں اس لیے لوگوں کا خیال تھا کہ یہ فلم فلاپ ہوجائے گا لیکن ارادے جن کے پختہ ہوں۔۔۔۔۔

فلم کی کاسٹ میں سلیم معراج ، نبیل گبول اور دیگر غیرمعروف نام شامل ہیں۔
یاد رہے ابوعلیحہ اس سے پہلے عارفہ نامی فلم بنا چکے ہیں مگر چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر وہ فلم ریلیز نہ ہو سکی۔

ابوعلیحہ کو میں ان کی تحریروں کی حد تک جانتا ہوں کافی عرصے سے ان کا خاموش قاری ہوں ، ابوعلیحہ میرے اور آپ جیسا عام آدمی ہے وہ ہنستا ہے ہنساتا ہے روتا ہے رلاتا ہے آپ کو ابوعلیحہ کی نظریات سے اختلاف سہی لیکن یہ فلم ضرور دیکھیں اور اپنے پاکستان کو سپورٹ کریں تاکہ ابوعلیحہ مزید اچھی فلمیں بنا کر پاکستان کی فلمی انڈسٹری کو بحال کرسکے۔

ابوعلیحہ کو اپنی ایک خاموش قاری کی طرف سے ڈھیروں مبارک باد اور نیک تمنائیں ۔

دوستوں سے شیئر کریں

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

تبصرہ کریں