متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیاحوں کیلئے خوشخبری

دبئی:(آسٹریلین اردو ٹی وی) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے سیاحوں کے بچوں کیلئے ویزا فیس ختم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

سیاحوں کے بچے جن کی عمر  18سال سے کم ہو اُن کیلئے متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ویزا فیس میں چھوٹ دی ہے۔ یہ چھوٹ گرمیوں کے موسم میں 15 جولائی سے 15 ستمبر تک ہر سال دی جائے گی۔

سیاحوں کے بچوں کیلئے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان گزشتہ سال متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے کیا تھا جس پر عمل درآمد اس سال سے ہوگا۔

اس سہولت سے وہ سیاح فائدہ اٹھاسکتے ہیں جو متحدہ عرب امارات کے علاوہ دوسرے ممالک سے تعلق رکھتے ہیں اور اُن کے بچوں کی عمر 18 سال سے کم ہونا ضروری ہے۔

ٹورسٹ ویزا میں تبدیلی کا فیصلہ گرمیوں کی چھٹیوں میں فیملی ٹورزم کو فروغ دینے اور سیاحوں کے مالی اخراجات میں کمی کیلئے کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نوجوانوں یا نابالغ افراد کے لیے مفت ویزا پالیسی کی مدت 2 ماہ تک جاری رہے گی اور دنیا کے تمام ممالک کے افراد اس سے سہولت حاصل کر سکیں گے ۔حکومتی پالیسی کے تحت اس عرصے کے دوران آنے والے کم عمر افراد کو مفت وزٹ ویزا فراہم کیا جائے گا۔اس پالیسی سے نہ صرف تنہا متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والے کم عمر افراد فائدہ حاصل کر سکیں گے بلکہ وہ خاندان بھی استفادہ حاصل کرسیکیں گے جو یو اے ای کا دورہ کرنا چاہتے ہیں اور ان کے افراد میں 18 سال سے کم عمر نوجوان موجود ہیں، اس پالیسی کے تحت 18 سال یا اس سے کم عمر فرد کی ویزا فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی

متحدہ عرب امارات میں لوگوں نے اسے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امارات اور خلیجی ممالک میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

خیال کیا جارہا ہے کہ گرمیوں میں دو ماہ کے لیے مفت ویزا سے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر قریبی ممالک سے بڑی تعداد میں لوگ متحدہ عرب امارات پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے ہر سال دو ماہ کے لیے 18 سال یا اس سے کم عمر افراد کے لیے مفت ویزا پالیسی کا اعلان گزشتہ سال کیا تھا اور رواں برس اس کا اطلاق کیا جارہا ہے۔حکام کو توقع ہے کہ دو ماہ کے لیے مفت ویزا پالیسی سے متحدہ عرب امارات میں سیاحت میں اضافہ ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کے تحت فیڈرل اتھارٹی آف آئڈینٹیٹی اینڈ سٹیزن شپ نے اعلان کیا ہے کہ 14 روزہ سیاحتی ویزا کے لیے فی کس فیس 497 درہم یعنی پاکستانی 20 ہزار روپے کے برابر ہوتی ہے اور اگر 30 روزہ بار بار آمدورفت کا ویزا لینا ہو تو اس کی قیمت 917 درہم یا 38 ہزار روپے سے کچھ زائد ہوتی ہے۔

توقع ہے کہ اس طرح موسمِ گرما کی چھٹیوں میں بھارت، پاکستان اور دیگر ممالک سے سیاحوں کی بڑی تعداد اپنے بچوں سمیت یہاں آئے گی اور اس سے سیاحت بڑھے گی۔ صرف اسی سال امارات کے تمام ایئرپورٹ پر 3 کروڑ 28 لاکھ افراد دوسرے ممالک سے اترے اور مختلف ممالک کی سیر کو  گئے تھے۔

دوستوں سے شیئر کریں

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

تبصرہ کریں