انٹرنیٹ ، بلاگنگ ، سوشل میڈیا اور ہم پاکستانیوں کے مسائل Online Earning in Pakistan

انٹرنیٹ ، بلاگنگ ، سوشل میڈیا اور ہم پاکستانیوں کے مسائل

رحیم بلوچ

انٹرنیٹ

Online Earning in Pakistan

میں حیران ہوں کہ فیس بک سے لے کر گوگل تک ہر کام مفت ہے فیس بک پیج ، گوگل اکاؤنٹ ، فائور اکاؤنٹ سے لے کر اپ ورک اکاؤنٹ بنانا بالکل مفت ہے۔

بغیر کسی چارجز کے آپ فیس بک پیج ، یوٹیوب چینل وغیرہ چند سیکنڈز میں بنا سکتے ہیں لیکن حیرت ہوتی ہے کہ کچھ لوگ جی میل آئی ڈیز پیسوں سے خرید رہے تو کچھ لوگ فیس بک اکاؤنٹس پیسوں پہ بیچ رہے ہیں۔

خود میری سائٹ پر سینکڑوں معلوماتی مضامین موجود ہیں لیکن لوگوں کے سرچ کی ورڈز دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے لوگ ابھی تک فیس بک اکاؤنٹ بنانے کا طریقہ یا جی میل اکاؤنٹ بنانے کا طریقہ سرچ کر رہے ہیں۔

فیس بک پیج بنانا اور اسے بوسٹ کرنا پانچ منٹ کا کام ہے ، گوگل ایڈز لگانا ، ایڈسینس اکاؤنٹ بنانا کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے۔ ڈومین خریدنا اور بلاگر سائٹ بنانا کس قدر آسان ہے لیکن۔۔۔۔۔۔

لیکن ہم لوگ سستی کے مارے ہوئے ہیں ، سامنے پڑے ہوئے انگور کو دیکھ رہے ہوتے ہیں مگر ہاتھ ہلا کر اٹھانے کے بجائے کسی اور کے انتظار میں ہیں کہ کوئی اور اٹھا کر منہ میں ڈال دے تو مزہ آئے گا۔

بھائی آپ کو پیج بوسٹ کرنا ہے نا ؟ کسی کی منتیں کرنا چھوڑو ، پیج کی پوسٹ کے سامنے بوسٹ پر کلک کرو اور اپنا بینک کریڈٹ کارڈ جس پہ ویزا یا ماسٹر کارڈ لکھا ہوا ہے اس کے ہیلپ لائن پہ کال کر کے اس کا انٹرنیٹ سیشن چالو کرواؤ اور بوسٹ پہ کلک کر کے کریڈٹ کارڈ پر موجود سولہ ہندسوں کا کارڈ نمبر ، ایکسپائیری ڈیٹ اور پیچھے لکھا ہوا تین ہندسوں کا کوڈ ڈالو اور بوسٹ کر دو اتنی سی بات ہے۔
لیکن بھائی یاد رہے کارڈ نمبر ہر کسی کو مت دینا اور انٹرنیٹ سیشن ایک دو دن کے بعد کال کر کے بند کروا دینا ۔

ڈومین خریدنے کا بھی یہی طریقہ ہے بس کریڈٹ کارڈ ہونا لازمی ہے اس کا انٹرنیٹ سیشن ایکٹویٹ کرنا لازمی ہے۔ کسی بھی ڈومین والی ویب سائٹ پہ جا کر مطلوبہ ڈومین سرچ کر کے اپنا اکاؤنٹ بنا کر کریڈٹ کارڈ ڈال کر خرید لو۔ بس

باقی یوٹیوب چینل بنانا کوئی راکٹ سائنس نہیں ، آپ کا جی میل آئی ڈی ہی آپ کا یوٹیوب چینل ہے بس یوٹیوب پہ جا کر کونے میں موجود آپشن اپلوڈ ویڈیو پہ کلک کرو اور ویڈیو کا نام اور تفصیلات لکھ کر اپلوڈ کر دو۔ اپلوڈ کرتے رہو پتہ نہیں کونسی ویڈیو وائرل ہوجائے اور آپ کی نکل پڑے۔

ایڈسینس کونسی بڑی بات ہے آپ کے پاس اچھی سائٹ ہو جس میں کم از کم تیس مضامین ہوں اور کاپی رائٹ مٹیریل نہ ہو ، دن میں ایک مضمون لکھتے رہیں تیس دن تک تیس پورے ہوجائیں گے لیکن اپلائی کر کے بھی لکھنا جاری رکھیں تاکہ گوگل کو یہ محسوس ہو کہ آپ سائٹ کو باقاعدگی سے اپڈیٹ کر رہے۔ یاف رہے ویب سائٹ پہ رابطہ پیج ، کسی کونے میں آپ کی فیس بک پیج ٹویٹر آئی ڈی کا لنک ہونا لازمی ہے اور سب سے بڑی بات پرائیوسی پالیسی پیج بنائیں ، کسی بھی ویب سائٹ کی پرائیوسی پالیسی پیج کاپی کر کے اپنی سائٹ کا نام ڈال کر پرائیوسی پیج بنائیں۔ بس سائٹ ایسا لگے کہ پروفیشنل لگے اور کوئی بھی لنک خالی نہ ہو ، کیٹگریز مینو وغیرہ ترتیب سے رکھے ہوں اور سرچ کا آپشن بھی ہو بس اتنا یاد رکھیں کہ آپ کی سائٹ یوزر کے لیے استعمال کرنے میں آسان ہو اور سائٹ کا مقصد بھی واضح ہو۔

باقی ہر بندے کے پیچھے بھاگنا بند کریں لوگ لالچ دے کر انباکس بلا کر لوٹتے رہتے ہیں اگر یہ ہمدرد ہوتے ہیں تو سرعام مدد کیوں نہیں کرتے۔ اور ایسی افواہوں پہ یقین نہ کریں کہ ایک دن اتنے ڈالر کمائیں بغیر محنت کے وغیرہ وغیرہ۔ بھئی اگر کوئی بندہ اتنے روپے کما بھی رہا ہے تو وہ آپ کو کیوں بتائے گا وہ بھی پیسے لے کر اگر وہ اتنا کما رہا ہے تو آپ سے پانچ سو ہزار روپے کیوں بٹور رہا۔ انٹرنیٹ کی دنیا کو سیریس نہ لیں بس ہر جگہ ٹرائی ضرور کریں اگر آپ کو ایک جگہ فائدہ نہیں ہو رہا تو دوسرا ٹرائی کریں لیکن حقیقی زندگی سے رابطہ مت توڑیں، اپنے جاب دکان وغیرہ اس چکر میں مت چھوڑیں ، یہاں اتنی بھی کمائی نہیں کہ آپ راتوں رات امیر ہو سکیں ، اس لیے دھیان سے ، آرام سے چلیں ورنہ خود کو لٹوا کر آپ اس انڈسٹری پر لعنت بھیجتے رہیں گے اور دوسروں کی حوصلہ شکنی کرتے رہیں گے۔

دوستوں سے شیئر کریں

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

تبصرہ کریں