نو سالہ پاکستانی بچے نے ریکارڈ قائم کر دیا Zaidan Hamid

9 سالہ پاکستانی بچے نےعالمی ریکارڈ قائم کردیا

زیدان حامد

پاکستان کے 9 سالہ بچے زیدان حامد نے کم ترین وقت میں پیریاڈک ٹیبل ( عناصر کا چارٹ) ترتیب دے کر کیمسٹری کی تاریخ کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

زیدان حامد نے پہلی کوشش میں 5 منٹ 46 سیکنڈ میں تمام ایلیمینٹس کو ترتیب دے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

بعد ازاں زیدان حامد نے دوسری کوشش میں اپنا ریکارڈ توڑتے ہوئے پیریاڈک ٹیبل 5 منٹ 41 سیکنڈ میں ترتیب دے دیا۔

زیدان حامد کے والد نے کہا کہ میرے بیٹے نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے لیے سخت محنت کی، میں نے اپنے بیٹے کو مسلسل پڑھایا۔ زیدان بہت ذہین ہے، مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے،میرے بیٹے نے آج ہماری اور پاکستان کی عزت میں اضافہ کردیا۔

زیدان کے والد نے کہا کہ جب لبنان کے علی غدز نے پیریاڈک ٹیبل ترتیب دینے کا ریکارڈ توڑا تھا تب میں مایوس ہو چکا تھا لیکن میرے بیٹے نے کہا بابا میں یہ ریکارڈ توڑوں گا۔

زیدان حامد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ ریکارڈ توڑنا بہت مشکل تھا۔
پریاڈک ٹیبل کو یاد کرنا بہت مشکل ہے،یہ بچوں کا کھیل نہیں ہے، پریاڈک ٹیبل کو یاد کرنے کے بعد اس پر غوروفکر کرنا پڑتا ہے۔ مسلسل کوشش سے بڑی کامیابی ملتی ہے، بار بار کوشش کی اور آج کامیاب ہوگیا،میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔

کیمسٹری کا یہ اچھوتا ریکارڈ 15 اگست 2018 کو 8 منٹ 36 سیکنڈ میں ایلیمینٹس ترتیب دے کر ڈاکٹر ولاز نے بنایا تھا، ڈاکٹر ولاز کا تعلق فورنی ہالز آف کیمیکل انجینئرنگ سے ہے۔ ڈاکٹر ولاز کا عالمی ریکارڈ لبنان کے علی غدر نے 25 فروری 2019 میں توڑا تھا۔
علی غدر نے پیریاڈک ٹیبل کے 150 سال مکمل ہونے پر 6 منٹ 44 سیکنڈ میں ریکارڈ توڑا جبکہ زیدان حامد نے 5 منٹ 45 سیکنڈ میں پیریاڈک ٹیبل ترتیب دے کر تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

دوستوں سے شیئر کریں

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

تبصرہ کریں