Facebook Video Monetization solutions ( ad breaks in PAKISTAN ) فیس بک ایڈ بریکس کے مسائل اور ان کا حل

فیس بک ایڈ بریکس کے متعلق چند معلومات

Facebook Video Monetization

فیس بک ایڈ بریکس کے متعلق بہت سے سوالات موصول ہوتے ہیں اور بہت سے مسائل کا پتہ چل جاتا ہے اس لیے آج ان مسائل کا حل ڈسکس کرتے ہیں۔ اگر آپ فیس بک ایڈ بریکس کے بارے میں نہیں جانتے تو بنیادی معلومات اس لنک پہ ملاحظہ فرمائیں۔

Facebook Ad Breaks in Pakistan فیس بک ویڈیو ایڈ بریکس پاکستان میں حاصل کریں اور پیسے کمائیں

پاکستانی بینک اکاؤنٹ دینا چاہیئے یا نہیں ؟

سوال کا جواب ہے نہیں ، کیونکہ ایک چیز پاکستان میں دستیاب نہیں تو فیس بک آپ کو پیسے نہیں بھیج سکتا اور آپ پاکستانی بینک اکاؤنٹ دیں گے تو کچھ اس طرح کا مسئلہ ہو سکتا ہے جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

لیکن ایک دفعہ کسی اور ملک سے سائن اپ کر کے آپ نے ایڈ بریکس حاصل کر لیے تو پھر آپ پاکستانی بینک اکاؤنٹ دے سکتے ہیں اور اس کے علاوہ سننے میں آیا ہے مگر کنفرم نہیں ہے کہ اب فیس بک یہ آپشن دیتا ہے کہ آپ بینک اکاؤنٹ بعد میں ایڈ کر سکتے ہیں اس لیے آپ پے منٹ سیٹ اپ کو skip کر سکتے ہیں۔

ویڈیوز اپروو نہیں ہوتیں ؟

ویڈیوز اپروو کرنا انتہائی آسان ہے بھلے آپ کی ویڈیوز اردو زبان میں ہوں لیکن اپلوڈ کرتے وقت اردو الفاظ میں ٹائٹل ، ڈسکرپشن اور ٹیگز نہ دیں ، یا تو انگلش الفاظ استعمال کریں یا پھر ایسے ہندی الفاظ جیسے مہربانی کے بجائے کرپیا کریں وغیرہ۔

دوسری اہم بات یہ کہ ویڈیوز اس لیے اپروو نہیں ہوتیں کہ ان پر ویوز بہت کم ہوتے ہیں۔ اس لیے اپلوڈ کرتے ہی سب سے پہلے اس ویڈیو کو خود ایک منٹ تک دیکھیں ، اس کے بعد ویڈیو کو سیو کر کے چند بڑے گروپس میں اسی ویڈیو کا واچ پارٹی پلے کریں ، اگر پہلے دس منٹ میں آپ کی ویڈیو کو سو یا پچاس ویوز ملتے ہیں تو ایڈز چلنے لگتے ہیں اگر پہلے ایک یا دو گھنٹوں میں ویڈیو اپروو نہیں ہوئی تو وہ کبھی اپروو نہیں ہوگی۔

کاپی رائٹ کا مسئلہ

اکثر دوست کاپی رائٹ کی وجہ سے اپنا پیج کھو دیتے ہیں یاد رہے فیس بک کی پالیسی اس حوالے سے سخت ہے اس لیے آپ مشہور فلموں ڈراموں اور میوزک وغیرہ کی ویڈیوز اپلوڈ نہ کریں۔ اپلوڈ کرنے سے پہلے کسی چھوٹے پیج پر چیک کریں کاپی رائٹ آ رہا ہے تو ایڈ والے پیج پہ اپلوڈ نہ کریں۔ کرکٹ کے سیزن میں لائیو میچ نہ دکھائیں ورنہ پیج کاپی رائٹ کی وجہ سے بند ہوجائے گا۔

یوٹیوب سے کاپی کریں مگر مشہور ویڈیوز نہ کریں جیسے مسٹر بین وغیرہ کی ویڈیوز جو انٹرنیشنلی دیکھی جاتی ہیں ان پر اسی وقت کاپی رائٹ آئے گا ، ایسے یوٹیوب کریئٹرز جیسے زید علی ، راحم پردیسی ، شام ادریس ، اوزی راجہ وغیرہ کی ویڈیوز اپلوڈ کرنے پر اب تک مجھے کوئی کاپی رائٹ کا مسئلہ نہیں آیا لیکن ہو سکتا ہے مستقبل میں یہ لوگ بھی اپنی ویڈیوز مانیٹائز کریں اور کاپی رائٹ کی وجہ سے ارننگز بھی کلیم کریں۔

گروپ یا پیجز پہ ویڈیوز شیئر کرنا

گروپس اور پیجز پر حد سے زیادہ شیئرنگ کرنے پر آپ کی مانیٹائزیشن کو خطرہ ہو سکتا ہے پہلی دفعہ وارننگ ملے گا دوسری دفعہ مانیٹائزیشن ڈس ایبل ہوجائے گا۔

مانیٹائزیشن ڈس ایبل ہوجائے تو ؟

اگر رولز کی خلاف ورزی کی وجہ سے مانیٹائزیشن ڈس ایبل ہوجائے تو آپ کا پیج نوے دن کے بعد ٹھیک ہوجائے گا یا اگر شروع سے آپ کے پیج کا بٹن گرین نہیں ہے تو آپ اپنے پیج پر موجود تمام پوسٹیں ڈلیٹ کریں اور چند دن بعد چیک کریں وہ گرین ہوجائے گا۔

یہ چند مسائل تھے اس کے علاوہ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہے تو کمنٹ سیکشن میں پوچھ سکتے ہیں یا مجھے فیس بک پہ فالومجھے فیس بک پہ فالو کر سکتے ہیں۔

دوستوں سے شیئر کریں

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

تبصرہ کریں