ICC world cup 2019 Pakisani squad ورلڈ کپ اور سرفراز ، سوشل میڈیا پہ ٹاپ ٹرینڈ ، تصویر وائرل

ورلڈ کپ اور سرفراز ، سوشل میڈیا پہ ٹاپ ٹرینڈ ، تصویر وائرل

ICC world cup 2019 Pakisani squad

کپتان سرفراز کی ایک تصویر میں ہاتھ باندھ کر مودبانہ انداز میں بیٹھے ہیں اور ان کے ساتھ کئی غیر ملکی کھلاڑی مختلف پوز بنائے بیٹھے ہیں اور کچھ کھلاڑی کھڑے بھی ہیں اور انڈین کرکٹ کپیٹن وراٹ کوہلی بھی شاہانہ انداز میں ٹشن سے بیٹھے ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ تصویر وائرل ہونے کے بعد لوگ مختلف میمز بنا رہے ہیں اور کچھ لوگ سرفراز کی اس باڈی لینگویج اور مودبانہ انداز میں ہاتھ باندھے بیٹھنے کو احساس کمتری کا شکار قرار دے رہے ہیں تو دوسری طرف یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ باقی کھلاڑیوں کے مقابلے میں پروقار انداز سے بیٹھے ہیں ۔

کچھ لوگوں نے اس تصویر سے یہ نتجہ اخذ کیا ہے کہ اس بار پاکستان ورلڈ کپ جیتنے والا ہے ، انیس بانوے میں عمران خان کی اسی پوز میں ایک تصویر شیئر کر کے کہا جا رہا ہے کہ عمران خان بھی بانوے ورلڈ کپ میں اسی طرح ہاتھ باندھے نظر آ رہے ہیں۔

پاکستانی عوام اس بار ورلڈ کپ جیتنے کے لیے پرامید ہیں دیکھئے ایک صاحب نے کیا ہی خوب دلیل پیش کی ہے۔

لکھتے ہیں کہ ’’

علم جفر علم الاعداد کا ایک علم ہے- جس کو نجومی بڑی اہمیت دیتےہیں- اس علم میں تاریخ یا سال کے تمام اعداد کو جمع کرکے ایک مفرد عدد نکالا جاتا ہے- میں یہاں اس علم کا ذکر 1992 اور 2019 کے حوالے سے کرنا چاہتا ہوں-

1992 کا اگر میں مفرد عدد نکالوں تو کچھ اس طرح بنتا ہے--
1+9+9+2=21=2+1=3
یعنی 1992 کا منفرد عدد 3 بنتا ہے-

بلکل اسی طرح 2019 کا مفرد عدد کچھ اس طرح بنتا ہے-
2+0+1+9=12=1+2=3
2019 کا بھی مفرد عدد ہوا 3-

یوں 1992 اور 2019 دونوں سال ایک ہی جیسے ہوئے-لہذا اگلی گل تہانوں پتہ اے- ‘‘

بشکریہ عاصم چودھری

آگے لکھتے ہیں کہ

1992 سے سیکنڈ لاسٹ والا ورلڈ کپ یعنی 1983 والا ورلڈ انڈیا نے جیتا تھا- اور 1992 سے لاسٹ والا یعنی 1987 والا ورلڈ کپ آسٹریلیا نے- اور پھر 1992 میں پاکستان جیتا- تو یہی صورت حال اس وقت ہے کہ 2019 سے سیکنڈ لاسٹ والا ورلڈ کپ یعنی 2011 والا انڈیا نے جیتا اور 2019 سے لاسٹ والا ورلڈ کپ یعنی 2015 والا آسٹریلیا نے- تو اس صورت حال کے مطابق 2019 والا ورلڈ کپ اپنا ہی ہے--

1992 کے ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز ہم ہار گئے تھے اور اس دفعہ بھی وارم میچز ہم ہار گئے-

1992 میں بھی رمضان میں ورلڈ کپ تھا- اور 2019 میں بھی رمضان میں ورلڈ کپ ہے-

دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے ، ورلڈ کپ اپڈیٹس کے لیے اردو زمین ڈاٹ کام ویب سائٹ وزٹ کرتے رہیں اور اپنا ای میل لکھ کر سبسکرائب کریں۔

دوستوں سے شیئر کریں

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

تبصرہ کریں