معیاری ویب سائٹ کے لیے مناسب قیمت website price in Pakistan

معیاری ویب سائٹ کے لیے مناسب قیمت

ویب سائٹ

آج کل لوگ مختلف کاموں کے لیے ویب سائٹ بنواتے ہیں اور اسی طرح ویب ڈویلپرز بھی مختلف ریٹس پر ویب سائٹ بنا کر دیتے ہیں مگر چونکہ ہماری اکثریت کو معیار سے کوئی غرض نہیں ہوتا اور وہ فیشن کے طور پر ویب سائٹ بنواتے ہیں تو اس طرح کچھ لوگ فیشن کے طور پر ویب ڈویلپرز بنے ہوئے ہوتے ہیں ، بہت سے لوگ جب ہم سے ویب سائٹ بنانے کے لیے رابطہ کرتے ہیں اور اگر ہم نے پندرہ ہزار بول دیا تو کانوں کو ہاتھ لگا کر کہتے ہیں توبہ ہے بھئی فلاں بندہ تو مجھے پندرہ سو میں بنا کر دے رہا تھا اور آپ اتنی بھاری رقم مانگ رہے ہیں دوسری طرف اگر کوئی غیر ملکی بندہ ہوتا ہے تو وہ اس قیمت کو کم سمجھ کر سوچتا ہے کہ چالیس ہزار کی ویب سائٹ یہ بندہ پندرہ ہزار میں بنا کر دے رہا ہے تو اس کا مطلب ہے فراڈیا ہے لیکن کچھ کلائنٹ ایسے بھی ملے جنہوں نے پندرہ ہزار کی ویب سائٹ کے بیس ہزار روپے بھیج کر حوصلہ افزائی کی ہے۔

بزنس ویب سائٹ اور اس کی اہمیت

آج میں آپ کو ویب سائٹس کی قیمت کے بارے میں کچھ تفصیلات بتانا چاہتا ہوں تاکہ آپ کسی سے بھی ویب سائٹ بنوائیں تو آپ کو یہ شک نہ ہو کہیں آپ نے مطلوبہ معیار سے زیادہ پیسے دیے ہوں۔

سب سے پہلی بات کہ کچھ لوگ ہزار پندرہ سو روپے میں ویب سائٹ بنانے کی آفرز دے رہے ہوتے ہیں ان میں غیر معیاری ڈومین ہوسٹنگ اور ویب سائٹ بار بار بند ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف مسائل بھی ہوتے ہیں اس لیے پہلے اس بندے سے کنفرم کریں کہ ہوسٹنگ اور ڈومین کونسے ہیں اگر وہ فری ہوسٹنگ اور ڈومین استعمال کر رہا ہے تو یہ ویب سائٹ پروفیشنلی کسی کام کا نہیں ہوتا۔

اگر آپ پرسنل بلاگ بنانا چاہتے ہیں جس میں آپ صرف اپنے مضامین ، شاعری وغیرہ شایع کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ڈاٹ کام ڈومین اور معیاری ہوسٹنگ کے ساتھ قیمت کم از کم بارہ ہزار سے پندرہ ہزار ہے اور اس کی سالانہ ڈومین اور ہوسٹنگ فیس چھ سے سات ہزار ہو سکتی ہے۔ نیوز سائٹس بھی اسی میں شامل ہیں۔
یہ قیمت پاکستان میں ہے ورنہ دوسرے ممالک میں 300$ ڈالر تک بناتے ہیں۔

اگر آپ اپنے کسی ادارے کے لیے ویب سائٹ بنانا چاہ رہے تو اس کی قیمت پندرہ سے بیس ہزار ہے۔ اور بیرون ملک کے کلائنٹس 400$ سے 600$ پے کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ اگر آپ اپنے بزنس اور آن لائن سٹور وغیرہ کے لیے جیسے دراز پی کے وغیرہ کی طرح ای کمرس ویب سائٹ بنانا چاہ رہے ہیں تو چالیس سے ساٹھ ہزار تک کا خرچہ ہوتا ہے ۔ دوسرے ممالک میں اس کی قیمت دو سے پانچ لاکھ ہوتی ہے لیکن وہ لوگ چونکہ آن لائن کریڈٹ کارڈ استعمال کرتے ہیں تو اس کی سیکیورٹی کے لیے مہنگی ہوسٹنگ خریدتے ہیں لیکن پاکستان میں زیادہ تر کیش آن ڈلیوری سسٹم ہوتا ہے تو چالیس سے ساٹھ ہزار تک کا خرچہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ویب سائٹ کے لیے بہترین ہوسٹنگ کا انتخاب Best Hosting in Pakistan

یاد رہے کچھ لوگ میسج کرتے ہیں ہم ایسی ویب سائٹ بنانا چاہ رہے ہیں جس میں یوٹیوب کی طرح ویڈیوز اپلوڈ کر سکیں یا فلمیں ڈال سکیں تو ان سے گزارش ہے کہ ویڈیو سائٹس کے لیے ویڈیو کو محفوظ کرنے کے لیے بہت مہنگی ہوسٹنگ خریدی جا سکتی ہے یا پھر اپنا ڈیٹا سینٹر بنایا جا سکتا ہے اس لیے لوگ ویڈیوز یوٹیوب وغیرہ سے embed کر کے ویب سائٹ پہ لگاتے ہیں جو محفوظ یوٹیوب پہ ہوتا ہے اور نظر ویب سائٹ پہ بھی آتا ہے۔

اس کے علاوہ اگر آپ کسی سے ویب سائٹ بنوائیں تو اس سے ڈومین اور ہوسٹنگ کمپنی کا لاگ ان پاسورڈ ضرور لیں تاکہ ایک سال بعد آپ اس میں لاگ ان ہو کر ویب سائٹ کی سالانہ فیس جمع کریں۔ کیونکہ کچھ لوگ آپ کو ورڈپریس سائٹ کا پاسورڈ دیتے ہیں جہاں آپ ویب سائٹ منیج کرتے ہیں مگر ڈومین اور ہوسٹنگ آپ کے کنٹرول میں نہیں تو وہ بندہ کبھی بھی آپ کی ویب سائٹ کسی اور کو ٹرانسفر کر سکتا ہے۔ بعض لوگ ایک ہی اکاؤنٹ سے کئی لوگوں کو ویب سائٹ بنا کر دیتے ہیں تو وہ ڈومین اور ہوسٹنگ پاسورڈ ویب سائٹ مالک کو نہیں دیتے لیکن اگر بندہ قابل بھروسہ ہو تو اس میں کوئی مسئلہ نہیں۔

باقی اس حوالے سے کوئی بات رہ گئی ہو تو کمنٖٹ سیکشن میں پوچھ سکتے ہیں۔

دوستوں سے شیئر کریں

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

تبصرہ کریں