رمضان المبارک مقابلۂ مضمون نویسی

السلام علیکم

رمضان المبارک ’’ مقابلہ مضمون نویسی ‘‘ میں خوش آمدید

مضمون

رمضان

مندرجہ ذیل کسی ایک عنوان پر مضمون لکھ کر پندرہ دن کے اندر ہمیں ارسال کریں۔

1 میرا پہلا روزہ
2 رمضان المبارک اور ہمارے اخلاقی فرائض
3 میرا مقصد حیات
نوٹ : ان موضوعات کے علاوہ آپ اپنی پسند کے کسی بھی موضوع پر مضمون لکھ کر بھیج سکتے ہیں۔

شرائط و ضوابط

اس بار مضمون کے لیے مبلغ 300 روپے فیس بذریعہ ایزی پیسہ ادا کرنا لازمی ہے اس رقم کو جیتنے والوں میں تقسیم کیا جائے گا اس کی تفصیلات اس مضمون کے آخر میں۔

مضمون کم از کم 300 الفاظ اور زیادہ سے زیادہ 500 الفاظ پر مشتمل ہو۔
مضمون سنجیدہ ہو مگر دلچسپ ہونا لازمی ہے ’’ میرا پہلا روزہ ‘‘ اس موضوع میں کسی حد تک مزاح شامل کیا جا سکتا ہے۔
مضمون تازہ ترین ہو ان پندرہ دنوں کے اندر لکھنا ہوگا پرانے مضامین اور کاپی پیسٹ مضامین کو مقابلے سے خارج کیا جائے گا۔
مضمون کی روانی ، سلاست ، املا اور دیگر غلطیوں کو دیکھنے کے بعد مجموعی نمبر دیے جائیں گے ۔
ججز کا فیصلہ حتمی ہوگا ، ججز کے نام مقابلے کے آخر میں ظاہر کیے جائیں۔

مضمون بھیجنے کا طریقہ

مضمون شیطانیاں فیس بک پیج پر ارسال کریں یا اردو زمین ڈاٹ کام ویب سائٹ وزٹ کر کے دیے گئے فارم کے ذریعے ارسال کریں۔ یانیچے دیے گئے نمبر پہ وٹس اپ بھی کر سکتے ہیں۔ پھر بھی اگر کوئی دشواری ہو تو ایڈمنز سے رابطہ کریں۔ مضمون بھیجتے وقت مبلغ 300 تین سو روپے فیس بذریعہ ایزی پیسہ ارسال کریں۔

فیس جمع کرنے کا طریقہ

فیس اس ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں ارسال کریں یہ نمبر ٹیلی نار کا ہے اور فیس بھیج کر مضمون کے ساتھ فیس کا سکرین شاٹ یا ٹرانزیکشن آئی ڈی ضرور بھیجیں۔
بیرون ملک رہنے والے دوست کسی پاکستانی دوست کی مدد سے رقم بھیج سکتے ہیں یا خود ہی کوئی متبادل راستہ بتا سکتے ہیں۔

ایزیپیسہ اکاؤنٹ 03033955940 

یہ نمبر ٹیلی نار پہ کنورٹڈ ہے اسے جیز نہ سمجھیں اور وٹس اپ نمبر بھی یہی ہے کسی بھی مسئلے کی صورت میں اسی پہ وٹس اپ کر سکتے ہیں۔

نوٹ : چونکہ انعامات کے بغیر مقابلہ خشک اور بورنگ ہوتا ہے اور لوگوں کی دلچسپی بھی کم ہوجاتی ہے لیکن ہمارے پاس بھی اتنی استطاعت نہیں کہ انعامات کا بندوبست کر سکیں۔
یہ فیس کسی بزنس یا کمائی کا طریقہ نہیں ہے بلکہ یوں سمجھ لیں آپ لوگوں کی طرف سے تعاون ہے تاکہ ہم جیتنے والوں کو عیدی دے سکیں ۔ اس لیے امید ہے کہ اس معمولی فیس پر کسی کو اعتراض یا پریشانی نہیں ہوگی۔

انعامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

رزلٹ کے لیے شیطانیاں پیج ملاحظہ فرمائیں۔

تمام تحاریر کو ویب سائٹ پہ شایع کیا جائے گا۔

 

نیچے دیے گئے فارم میں  مضمون ارسال کریں

نام

ای میل

فیس بک آئی ڈی کا لنک

شہر کا نام

موضوع

مضمون

دوستوں سے شیئر کریں

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

تبصرہ کریں