ویب سائٹ کے لیے بہترین ہوسٹنگ کا انتخاب Best Hosting in Pakistan

ویب سائٹ کے لیے بہترین ہوسٹنگ کا انتخاب

رحیم بلوچ

Best Hosting in Pakistan

بہترین ہوسٹنگ

کسی بھی معیاری اور بزنس ویب سائٹ کے لیے معیاری ہوسٹنگ کا ہونا لازمی ہے ، بہت سارے دوست بنا تحقیق ہر ایرے غیرے سے ہوسٹنگ خرید کر بعد میں روتے رہتے ہیں کہ ویب سائٹ رینک نہیں ہوتا ہوسٹنگ کے سرورز اکثر ڈاؤن رہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ویب سائٹ بند کر کے مایوس ہو کر بیٹھ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بزنس ویب سائٹ کی اہمیت

آج کے دور میں ہر بندہ کوئی نہ کوئی سستا سا ہوسٹنگ پیکج آفر کر رہا ہے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جس سرور پر ایک ویب سائٹ چل سکتی ہے اس پر دس ویب سائٹس چل رہے ہیں۔

اس لیے اگر آپ اپنے کسی بزنس ، ادارے وغیرہ ویب سائٹ بنا رہے ہیں جہاں چوبیس گھنٹے لوگ آپ کی ویب سائٹ وزٹ کرتے ہوں اور گوگل پر اچھی رینکنگ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو معیاری ویب ہوسٹنگ کا استعمال کریں۔ کیونکہ سستا روئے بار بار مہنگا روئے ایک بار۔

کس ہوسٹنگ کا انتخاب کیا جائے ؟

یوں تو بہت ساری معیاری ہوسٹنگ سروسز موجود ہیں ، میں آپ کو BlueHost نامی ہوسٹنگ تجویز کروں گا جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

خریدنے کا طریقہ

بلو ہوسٹنگ کی ہوسٹنگ خریدنے کے لیے آپ کے پاس اہنے بینک کا ماسٹر کارڈ یا ویزا ڈیبٹ کارڈ ہونا لازمی ہے۔ آپ کے بینک کے کریڈٹ کارڈ کے کونے میں ماسٹر کارڈ یا ویزا لکھا ہوا ہے تو آپ کسی بھی انٹرنیشنل ویب سائٹ پہ پیمنٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو ایک دفعہ اپنے بینک کے ہیلپ لائن پر کال کر کے ’’ انٹرنیٹ سیشن ‘‘ ایکٹویٹ کروانا ہوگا۔ اس کے بعد بلیو ہوسٹنگ میں لاگ ان ہو کر ہوسٹنگ پیکج منتخب کر کے اپنے نام ایڈریس اور دیگر تفصیلات کے بعد آخر میں اپنا ڈیبٹ کارڈ نمبر ، اس کا ایکسپائری ڈیٹ اور کارڈ کے پیچھے لکھا ہوا تین ہندسوں کا کوڈ لکھنا ہوگا۔ اس طرح آپ کے بینک اکاؤنٹ سے ڈالر کی موجودہ ریٹ کے مطابق پاکستانی روپوں میں رقم کٹ جائے گی۔

ہوسٹنگ خریدنے کے لیے یہ اس لنک پر کلک کریں۔

فیس

یاد رہے ہوسٹنگ کی سالانہ نہیں بلکہ ماہانہ فیس ہوتی ہے مگر بلیو ہوسٹ پر آپ کو تین سال کا پیکج ایک ساتھ خریدنا ہوگا جس پر آپ کو ڈسکاؤنٹ کے طور ماہانہ سات ڈالر والا پیکج چار ڈالر بلکہ 3.95$ فی مہینہ کے حساب سے ملے گا۔

فوائد

اس کے ساتھ ساتھ بلیو ہوسٹ کی طرف سے آپ کو مفت ڈومین اور ایس ایس ایل سرٹیفکیٹ بھی ملے گا۔

بلیو ہوسٹ کے سرورز کی رفتار بہت تیز ہے اور سرورز کبھی ڈاؤن نہیں ہوتے ہیں اس کا اپ ٹائم 99.99 فیصد ہے۔

بلیو ہوسٹ ایک بااعتماد ہوسٹنگ سروس ہے ، تقریبا تمام بڑی بڑی ویب سائٹس اس ہوسٹنگ کا استعمال کرتے ہیں۔

ہم سے ویب سائٹ بنوائیں

اگر آپ ایک سے زائد ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں تو بلیو ہوسٹ پر ایسے پلان موجود ہیں جنہیں خرید کر آپ کئی ویب سائٹ ہوسٹ کر سکتے ہیں اور دوسروں کو فروخت بھی کر سکتے ہیں ۔ بلو ہوسٹ کے پیکجز کی تفصیلات کے لیے اس لنک پر جائیں اور پیکجز کے بارے میں اچھی طرح جانچ پڑتال کر کے اپنی ضرورت مطلوبہ پیکج منتخب کریں۔

 

دوستوں سے شیئر کریں

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

2 تبصرے

  1. Anam says:

    Informative article

  2. Syed Shah says:

    بہت اعلٰی ماشا اللہ انشا اللہ ٹرائی ضرور کروں گا۔ خوش رہو اور ہمیشہ اچھی اچھی معلومات بہم پہنچاتے رہو Thank U so very much.

تبصرہ کریں