بزنس ویب سائٹ اور اس کی اہمیت

بزنس ویب سائٹ اور اس کی اہمیت

تحریر : مزمل شیخ بسمل

ویب سائٹ

بزنس ویب سائٹ سے عموماً لوگ آن لائن سٹور یا ای کامرس ویب سائٹ مراد لیتے ہیں۔
حالانکہ ایسا نہیں ہے۔
بزنس ویب سائٹ در اصل آپ کے کاروبار کی صرف آن لائن موجودگی کو ظاہر کرتی ہے۔ اور اس میں مندرجہ ذیل چیزیں شامل ہوتی ہیں:
1. آپ کے کاروبار کا نام۔
2. آپ کے کاروبار کا مختصر اور جامع تعارف۔
3. آپ کے کاروبار کا تفصیلی تعارف۔
4. آپ کے کاروبار کا رابطہ نمبر، ای میل ایڈریس اور پتہ۔
5. آپ کے کاروبار کے بارے میں لوگوں کی آرا، ریویوز اور فیڈ بیک۔
6. آپ کے کاروبار کا ریکارڈ، پورٹ فولیو یا پھر متعلقہ تصاویر۔
7. آپ کے کاروبار سے متعلق حالیہ مواد یا بلاگ وغیرہ۔
آن لائن سٹور ایک مستقل طور پر الگ چیز ہے۔ اسے بزنس ویب سائٹ کے لفظ سے موسوم نہیں کیا جاتا۔ اب سوال یہ ہے کہ آیا ایک بزنس ویب سائٹ کی ضرورت کیوں ہوتی ہے؟ اس کا جواب مندرجہ ذیل شقوں میں ملاحظہ فرمائیے۔

1۔ آپ کے کاروبار کی کریڈیبلٹی اور اعتماد۔

آج کا دور برانڈنگ کا دور ہے۔ دھوبی کی جگہ ڈرائی کلینر، نائی کی بجائے ہئیر ڈریسر اور سالونز، نان بائی کی بجائے بیکرز کہنے اور کہلانے والے اس نئے معاشرے میں برانڈنگ ہی ہے جو آپ کو بنا بھی سکتی ہے اور تباہ و برباد بھی کرسکتی ہے۔ گوگل پر اگر آپ کا کاروبار سرچ رزلٹ میں نظر آتا ہے تو آپ واقعی کامیابی کی راہ پر گامزن ہیں۔ بصورتِ دیگر آپ بہت پیچھے رہ جائیں گے۔

2. کاروبار کی تشہیر اور مارکیٹنگ میں بزنس ویب سائٹ کا بہت بڑا عمل دخل ہے۔ عموماً لوگ اس کی اہمیت کو نہیں سمجھ پاتے۔ بعض دوستوں نے مختلف کاموں کے لیے فیس بک پیجز بھی بنائے ہوئے ہیں لیکن ویب سائٹ بنانے کے لیے پانچ سات ہزار روپے خرچ کرنے سے کتراتے ہیں۔ حالانکہ یہ ویب سائٹ ہی ہے جو آپ کو انجان کسٹمرز تک رسائی دیتی ہے خصوصاً جب کہ آپ نے سرچ انجن آپٹیمائیزیشن کے سٹینڈرڈز پر اسے قائم رکھا ہوا ہے۔ سمارٹ فونز کے آنے کے بعد اب لوگوں نے پہلے سے کہیں زیادہ گوگل سرچ کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ تو یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ آپ کی ویب سائٹ آپ کو لوگوں تک بھی رسائی دیتی ہے جو بظاہر آپ کے حلقے میں نہ آتے ہوں۔

اچھا اب یہ بھی ضروری نہیں کہ آپ کا بزنس صرف آن لائن نوعیت کا ہوگا یا آئی ٹی رلیٹڈ ہوگا تو ہی آپ اسے ویب سائٹ پر متعارف کروائیں گے۔ پرچون کے سامان سے لیکر ہارڈوئیر اور نٹ بولٹ تک کے کاروبار کو ویب سائٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور یہ تمام تر بات صرف میرے ذہن کی اختراع نہیں بلکہ بل گیٹس جیسا آدمی بھی یہ کہتا ہے کہ اگر آپ کا کاروبار انٹرنیٹ پر نہیں ہے تو بہت جلد اس کا ذکر تک بھی کوئی نہیں کرے گا۔

دوستوں سے شیئر کریں

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

تبصرہ کریں