اسمارٹ قبر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال

اسمارٹ قبر ۔۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال

سمارٹ قبر پاکستان میں

سمارٹ قبر

یہ ڈاکٹر روتھ فاؤ کی قبر ہے ۔ بظاہر دوسری قبروں کی طرح لیکن اس میں ایک خاص بات ہے جو کہ شائد پاکستان میں پہلی مرتبہ متعارف کرائی گئی ۔ قبر پر بارکوڈ لگایا گیا ہے ۔ آپ اس بارکوڈ کو اپنے موبائل فون سے اسکین کرکے پڑھ سکتے ہیں یہ بار کوڈ آپ کو اس تعارفی مواد کی جانب لے جائے گا جس پر ڈاکٹر روتھ فاؤ کی زندگی کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں ۔ شائد آنیوالے دنوں میں یہ ٹرینڈ نام کی بنائی جانیوالی تختیوں کی جگہ لے لے ۔ اس سے پہلے کراچی میں ہی ایک سافٹ انجینئر کی جانب سے آن لائن سہولیات سے مزین قبرستان متعارف کرایا گیا تھا ۔

اس کی خاص بات یہ تھی کہ آپ دنیا بھر سے کسی بھی وقت اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کر سکتے ہیں ۔ بس کوڈ اینٹر کریں تو سافٹ وئیر سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے آپ کی مطلوبہ قبر سامنے لے آئے گا ۔ آپ فاتحہ خوانی کریں ۔ اس قبرستان میں تدفین اور یہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے معاوضہ ادا کرنا پڑتا ہے ۔ اس سے پہلے جاپان میں بھی ایک جدید ترین قبرستان متعارف کرایا گیا تھا ۔ وہاں سمارٹ کارڈ کے زریعے آپ مطلوبہ تابوت سامنے لا کر اپنی دعا کر سکتے ہیں ۔ یہ قبرستان کئی منزلہ تھا اور اس کے لئے جدید ترین نیٹ ورک بنایا گیا ۔ کسی بڑی فیکٹری کی طرح ہر چیز آٹومیٹک طریقے سے سرانجام پاتی ۔

جدید ٹیکنالوجی قبرستانوں کو بھی متاثر کر رہی ہے ۔

 

سوشل میڈیا سے نقل شدہ

دوستوں سے شیئر کریں

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

تبصرہ کریں