فوٹوگرافی میں پس منظر کو دھندلا کرنا Bokeh in Photography

فوٹوگرافی میں پس منظر کو دھندلا کرنا

Bokeh in Photography

 

تحریر مع تصاویر : عامر مغل

فوٹوگرافی میں بوکے

فوٹوگرافی عامر مغل

 

فوٹوگرافی میں ایک اصطلاح Bokeh استعمال ہوتی ہے جس کا مطلب ہوتا ہے کہ جو پس منظر دھندلا blur ہوا ہے اس میں جمالیاتی خوبصورتی اور انفرادیت کیسی ہے۔ یعنی آؤٹ آف فوکس ایریا کیسا خوبصورت احساس دے رہا ہے۔
خوبصورت 'بوکے' پس منظر اور لینز کی کوالٹی پر منحصر ہوتا ہے۔ بڑے آپرچر جیسے f/1.4, 1.8 والے لینز بوکے بنانے کے لیئے استعمال ہوتے ہیں۔ کچھ لینز ویسے خاص ہوتے ہیں جو خاص بوکے بناتے ہیں جیسے ببل بوکے وغیرہ۔

خوبصورت بوکے کے لیئے سبجیکٹ کا پس منظر سے مناسب فاصلہ بھی ہونا چاہيئے۔ پوسٹ میں موجود مجسمے کی تصویر کے پس منظر میں موجود مختلف اشیاء سے ایک بوکے ٹیکسچر بن رہا ہے۔ دوسری تصویر میں زیرک نے ایک کپ میں پیاز ڈالا ہوا ہے اس تصویر کے آؤٹ آف فوکس ایریا میں اس کے ڈوپٹے کے تاروں سے روشنی منعکس ہو کر خاص بوکے بنا رہی ہے۔ تیسری تصویر میں روشنی کی چھوٹی رنگ برنگی لائٹس سے بوکے بنایا ہے۔

یہ سب تصاویر f/1.4 مینئول لینز سے لی ہیں۔

فوٹوگرافی

فوٹوگرافی میں بوکے

۔ فوٹوگرافی میں بوکے کی مثال

فوٹوگرافی

فوٹو عامر مغل

دوستوں سے شیئر کریں

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

تبصرہ کریں