امریکی ریاست فلوریڈا میں ، 22 سال قبل لاپتہ ہونے والے ایک شخص کی لاش گوگل میپس کی مدد سے ملی ہے۔ 1997 میں ولیم مولڈ ، جو اس وقت 40سال کے تھے ، رات گئے شراب کی بار سے اپنی گاڑی میں گھر جارہے تھے کہ راستے میں بمع گاڑی غائب ہو گئے

گزشتہ اگست کے مہینے میں گوگل میپ پر ایک فرد کو کھائی میں پڑی ایک گاڑی نظر آئی

اس کے بعد پولیس کو علاقے میں بلایا گیا اور گاڑی کو باہر نکالا گیا۔ اس کار میں ٹوٹی ہڈی اور بقایا سامان بھی تھا۔ طبی معائنے میں انکشاف ہوا ہے کہ ہڈیاں ولیم مولڈ کی ھے جو بائیس برس قبل لاپتہ ھوئے تھے۔

ریاست فلوریڈا میں لاپتہ افراد کی تلاش کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ گوگل میپس پر کار کی یہ تصویر 6 برس سے جاری تھی مگر اسے نظر انداز کیا جاتا رہا۔

مقامی پولیس چیف نے بتایا کہ مسٹر مولڈ گاڑی کا کنٹرول کھو چکے تھے اور کھائی میں گر گئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تالاب میں اب پانی کم تھا ، اور یہی وجہ ہوسکتی ہے کہ کار گوگل کے نقشے پر آویزاں ہوگئی۔

دوستوں سے شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں