اقرا عزیز ، یاسر حسین

پاکستانی فلم ہاف فرائی کی شوٹنگ جاری ہے

ابوعلیحہ کی آنے والی کامیڈی فلم ’’ ہاف فرائی ‘‘ میں اقرا عزیز اور یاسر حسین جلوہ گر ہوں گے۔
یاد رہے معروف بلاگر علی سجاد شاہ عرف ابوعلیحہ اس سے پہلے دو کامیاب فلمیں بنا کر فلم انڈسٹری میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔ ابوعلیحہ کی ہارر فلم کتاکشا نے تقریبا دو کروڑ کا بزنس کیا تھا اور حیرت کی بات یہ کہ فلم کا ٹوٹل بجٹ نوے لاکھ اور ان کی دوسری فلم عارفہ کا بجٹ بھی کچھ خاص نہیں تھا اس کے باوجود دونوں فلموں کو بہت پذیرائی ملی۔

اب ابوعلیحہ نے ہاف فرائی نامی کامیڈی فلم بنانے کا آغاز کیا ہے جس میں اقرا عزیز اور یاسر حسین کی کاسٹ سے فلم کی کامیابی یقینی ہے۔

دوستوں سے شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں