مائکروسافٹ کا بانی بل گیٹ طلباء کو بتا رہا تھا ” میں نے اور پال ایلن نے تعلیم ڈگری لئے بغیر اس لئے چھوڑ دی تھی کہ ہمیں ڈیجیٹل انقلاب نظر آرہا تھا، ہم نہیں چاہتے تھے کہ یہ ڈیجیٹل انقلاب ہمارے بغیر آجائے.” بل گیٹ کی ڈگری کو نالائقی کا Excuse سمجھنے والے غلط ہیں.

یہی غلطی ہم رشتوں پر کرتے ہیں. اسی تقریر میں بل گیٹ طلباء سے کہتا ہے جب میں نے مائکروسوفٹ شروع کی تب میرا خیال تھا ایک اچھا کوڈ لکھنا ہی کامیابی ہے. لیکن میں غلط تھا. مجھے بہت کچھ اور سیکھنا پڑھا. مجھے مینجمنٹ اکاونٹ مارکیٹنگ اور لوگوں سے تعلقات کو سمجھنا پڑھا. اور میں نے وارن بفٹ سے اپنی کامیابی کو ناپنا سیکھا. کامیابی کا یہ پیمانہ کیا ہے.؟ اس سے پہلے آپ اپنے آس پاس کے رشتوں کو سمجھیں.

آپ جیسے منفرد ہیں آپ کے آس پاس بھی منفرد لوگ ہوتے ہیں. کوئی بولنے میں کمزور لکھنے میں ماہر ہوگا. کوئی مسائل حل کرنے کا ماسٹر ہوگا لیکن عام حالات میں عام فرد ہوگا. کوئی معلومات کا خزانہ ہوگا تو کوئی عمل میں کمزور لیکن تخلیقی صلاحیتوں میں بے مثال ہوگا. اللہ نے ہر ایک کو کوئی ایک خوبی ٹیلنٹ بہت دیا ہوتا ہے. آپ سب کو اپنے معیار پر تولتے رہیں گے تو نہ رشتے آپ سے خوش ہوں گے نہ آپ اپنے رشتوں پر مطمئن ہوں گے. آپ نے اپنے رشتوں سے بہت کچھ سیکھنا ہوتا ہے.

بل گیٹس کہتا ہے. میں نے وارن بفٹ سے سیکھا آپ کی کامیابی کا پیمانہ آپ کے آس پاس کے لوگ ہوتے ہیں. وہ آپ پر کتنا اعتماد کرتے ہیں اتنا ہی اعتماد اور اعتبار دُنیا آپ پر کرتی ہے. اور یہی اعتماد آپ کی طاقت بنتی ہے.

ریاض علی خٹک

دوستوں سے شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں