شام ادریس ، فروگی اور ڈکی بھائی کا معاملہ

شام ادریس ، فروگی اور ڈکی بھائی کا معاملہ

تحریر رحیم بلوچ

فروگی

شام ادریس اور ڈکی بھائی کا معاملہ

پاکستانی سیاست کی طرح پاکستانی یوٹیوبرز میں ریٹنگ اور سبسکرائبرز بڑھانے کے چکر میں لڑائیاں شروع ہوگئی ہیں۔
کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف تبصرے سننے کو مل رہے ہیں ۔

ہوا یوں کہ معروف یوٹیوبر شام ادریس کی اہلیہ فروگی پر کراچی میٹ اپ میں کسی نے ان کے چہرے کو ’’ پنچ ‘‘ کیا ، جس پر شام ادریس آگ بگولہ ہوگئے اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شام ادریس سخت غصے میں ہیں اور لوگوں نے انہیں پکڑا ہوا ہے۔

اس کے بعد ان کی اہلیہ نے اپنے چینل پر ویڈیو اپلوڈ کی کہ اور اس ویڈیو میں وہ روتی ہوئی بتا رہی ہیں کہ معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کے فین نے ان پر حملہ کیا ہے۔

جس کی وجہ سے ڈکی بھائی کو بھی کچھ لوگ تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ کچھ معروف یوٹیوبرز نے ڈکی بھائی کی حمایت کی ہے اور اس الزام کو مسترد کیا کہ ڈکی بھائی کو بدنام کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے ڈکی بھائی نے کچھ دن پہلے شام ادریس کے بارے میں ایک ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ شام ادریس ایک ڈرامے باز آدمی ہے سبسکرائبرز بڑھانے کے لیے وہ اوٹ پٹانگ حرکتیں کرتا ہے۔ اس کے بعد یہ واقعہ ہوا ہے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے دونوں یوٹیوبرز کے فین اپنے یوٹیوب سٹارز کی حمایت میں ڈٹے ہوئے ہیں ، اس مسئلے کا انجام کیا ہوگا یہ تو پتہ نہیں مگر ان یوٹیوبرز کے سبسکرائبر میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

دوستوں سے شیئر کریں

تبصرہ کریں