ایزی پیسہ استعمال کرنے والے اس فراڈ سے بچیں

نیا ایزی پیسہ فراڈ

تحریر رحیم بلوچ
raheembaloch786@gmail.com

ایزی پیسہ فراڈ

کچھ فراڈیے لوگوں کی طرف سے کال آتی ہے کہ وہ غریب آدمی ہیں اور گھر پیسے بھیجے ہیں غلطی سے میسج آپ کی طرف آ گیا ہے براہ مہربانی وہ میسج اس نمبر پہ بھیج دیں۔

ایسے لوگوں پر یقین نہ کریں۔

بات کچھ یوں ہے کہ وہ ایزی پیسہ ایپلیکیشن میں لاگ ان ہو کر آپ کا نمبر لگاتے ہیں اور ایزی پیسہ آپ کا بر ویریفائی کرنے کے لیے ایک میسج بھیجتا ہے جسے OTP کہتے ہیں یعنی ون ٹائم پاسورڈ اگر وہ میسج آپ ان کو بھیجیں گے تو ایزی پیسہ ایپلیکیشن لاگ ان ہوجائے گا اور وہاں آپ کے اکاؤنٹ کا پاسوڈ چینج کر کے آپ کے اکاؤنٹ کی رقم نکال سکتے ہیں۔

تو کسی کے ساتھ بھی اپنا OTP پن شیئر نہ کریں۔
مزے کی بات یہ ہے کہ اس پہ لکھا ہوتا ہے do not share لیکن اس کے باوجود بھی ہمارے ایک دوست نے وہ میسج بھیج کر اپنے پیسے لٹائے۔

اور میری ایزی پیسہ والوں سے گزارش ہے کہ ایپلیکیشن کے سسٹم میں 3737 کے علاوہ باقی نمبر سے بھیجے گئے OTP قبول نہ کرے تو اس فراڈ کا آسانی سے خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

اس میسج کو اپنے دوستوں سے شیئر کریں تاکہ کسی کا نقصان نہ ہو۔

دوستوں سے شیئر کریں

1 تبصرہ

  1. Shahjee says:

    السلام علیکم
    آپ نے اپنی اس ویب سائٹ کے ذریعئے لوگوں کے لیئے بہت آسانیاں پیدا کی لہیں اللہ اپ کو اس کا اجر دے آمین م بالخصوص ایزی پیسہ میں ہونے والے فراڈ کے بارے میں آگاہی فراہم کی اسی طرح امید ہے کہ ساتھ ساتھ مزید مفید معلومات سے نادان لوگوں کو آگاہ کرتے رہین گے۔ شکریہ اردو زمین ڈاٹ کام۔

تبصرہ کریں