پنجاب حکومت کا بچوں کے لیے گھر بیٹھے ٹیوشن کا انتظام Elearn App by Panjab Govt

پنجاب حکومت کا بچوں کے لیے گھر بیٹھے ٹیوشن کا انتظام

تحریر ضیغم قدیر

پنجاب حکومت آن لائن ٹیوشن

Elearn App For Students

آجکل اکیڈمی جانا ایک فیشن بن چکا ہے اور اگر بچہ چھٹی سے لیکر بارہویں جماعت میں سے کسی بھی جماعت کا طالب ہو تو اسکا اکیڈمی جانا اسکے ذہین ہونیکی علامت سمجھا جاتا ہے جبکہ حقیقت میں یہ بس والدین کی جیب پر ایک ڈاکہ ہے۔ہر ماہ والدین اپنے بچوں کو اکیڈمیز میں ٹیوشن پڑھوانے کے واسطے ہزاروں روپے خرچ کردیتے ہیں لیکن زیادہ تر اوقات میں خاطر خواہ نتیجہ نہیں ملتا۔

اسی بھیڑ چال اور لوگوں کی جیب پر ڈاکہ روکنے کے واسطے پچھلی حکومت پنجاب نے ’ای لرن‘ کے نام سے ایک منصوبہ کافی عرصے کا شروع کررکھا ہے۔اس منصوبے کے تحت ایک ویب سائٹ اور ایپلی کیشن موجود ہے۔چھٹی سے لیکر بارہویں جماعت کے طالب علم بچے کسی بھی وقت اس ویب سائٹ پہ جاکر کوئی بھی ٹاپک پريزنٹیشن یا پھر ویڈیو لیکچر کی شکل میں دیکھ کر سمجھ سکتے ہیں اور اس منصوبے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ بچہ والدین کے سامنے رہتا ہے اور موبائل میں خاطر خواہ توجہ رکھنے کی وجہ سے وہ نارمل اکیڈمیز کے مقابلے میں ویڈیو لیکچر سے زیادہ مواد سمجھ جاتا ہے۔

اکیڈمی مافیہ کے خلاف پنجاب حکوت کا یہ قدم بہت ہی قابل تحسین ہے اگر آپکا بھی کوئی بچہ یا عزیز چھٹی سے لیکر بارہویں جماعت کے درمیان پڑھ رہا ہے اور اسے کچھ ٹاپکس کی سمجھ نہیں آتی تو اسکو ای لرن ویب سائٹ یا ایپلی کیشن کا بتائیں اور مفت میں کسی بھی وقت اور جگہ میں رہتے ہوۓ اسے ٹیوشن پڑھوائیں۔
لنک ایڈریس
https://elearn.punjab.gov.pk/
اینڈرائیڈ ایپ
Download Elearn App from Playstore

دوستوں سے شیئر کریں

تبصرہ کریں