Facebook Ad Breaks in Pakistan فیس بک ویڈیو ایڈ بریکس پاکستان میں حاصل کریں اور پیسے کمائیں

فیس بک ویڈیو ایڈ بریکس پاکستان میں حاصل کریں اور پیسے کمائیں

از : رحیم بلوچ

ایڈ بریکس

فیس بک ایڈ بریکس

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ فیس بک نے حال ہی میں اپنی ویڈیو سروس شروع کی ہے جسے فیس بک واچ کا نام دیا گیا ہے۔ فیس بک ویڈیوز میں اب اشتہارات دکھائے جائیں گے۔ جس سے ویڈیو بنانے والوں کو آمدنی حاصل ہوگی۔ ان اشتہارات کو ایڈ بریکس کا نام دیا گیا ہے۔
ایڈ بریکس اس وقت امریکہ USA ، برطانیہ Uk ، کینیڈا Canada اور دیگر چند ممالک میں دستیاب ہیں لیکن آج ہم آپ کو بتائیں گے آپ کس طرح اپنے پاکستانی یا انڈین فیس بک پیج پر ایڈ بریکس حاصل کر سکتے ہیں۔

ایڈ بریکس حاصل کرنے کی اہلیت

ایڈ بریکس حاصل کرنے کے لیے آپ کے پاس ایک فیس بک پیج ہونا لازمی ہے جس کے کم از کم دس ہزار فالورز ہونا لازمی ہیں۔ اس پیج پر تین منٹ سے زیادہ کی کچھ ویڈیوز دستیاب ہونے چاہئیں۔ ان ویڈیوز پر کل ملا کر تیس ہزار ویوز 30,000 Views ہونا لازمی ہے۔ یاد رہے ہر ویو ایک منٹ کا ہونا لازمی ہے۔ یعنی اگر آپ کی ویڈیو کسی نے ایک منٹ سے کم دیکھا ہوگا تو وہ ویو ایڈ بریکس کے کیے شمار نہیں ہوں گے۔ اور تین منٹ سے کم والی ویڈیو کے ویوز بھی شمار نہیں ہوں گے۔

اہلیت چیک کرنے کا طریقہ

آپ کا پیج ایڈ بریکس کے لیے اہل ہے یا نہیں۔ یہ جاننے کے لیے آپ اس لنک پر کلک کر کے چیک کر سکتے ہیں۔ یاد رہے اس لنک کو موبائل کے بجائے ڈیسک ٹاپ ویوو میں اوپن کرنا لازمی ہے۔ یہ لنک کھولنے کے بعد تیس سیکنڈ انتظار کریں۔ تیس سیکنڈ کے بعد آپ کے تمام پیجز کی تفصیلات نظر آئیں گی جن پیجز کے آپ ایڈمن ہوں گے۔ ایڈیٹر یا موڈیریٹرز کو یہ تفصیلات نظر نہیں آئیں گی۔
تفصیلات میں یہ دکھایا جائے گا کہ آپ کے پیج کے فالورز ایڈ بریکس کے لیے کافی ہیں یا نہیں۔ آپ کی ویڈیوز پر ویوز پورے ہیں کہ نہیں اور آپ کے ملک میں ایڈ بریکس دستیاب ہیں کہ نہیں۔

باقی تمام کام تو آسان ہیں مگر ملک میں ایڈ بریکس دستیاب نہ ہوں تو آپ بالکل پریشان نہ ہوں آج کی آرٹیکل کا مقصد یہی ہے کہ ہم آپ کو ایڈ بریکس میں کنٹری کے مسئلے کا حل بتائیں۔

ایڈ بریکس میں ملک یعنی کنٹری سپورٹ کیسے آن کریں ؟

اگر آپ کے پیج پر آپ کے ملک میں ایڈ بریکس کی سہولت پر Country Not Supported یعنی سرخ رنگ کا نشان ہے تو اس کا مطلب ہے آپ کے ملک میں ایڈ بریکس دستیاب نہیں ہیں لیکن اس مسئلے کا حل بہت آسان ہے ۔ کرنا آپ نے یہ ہے کہ بس کسی امریکن ، برطانوی یا آسٹریلوی دوست کو کم از کم ایک ہفتے کے لیے ایڈمن بنائیں۔ ایڈمن بنانے کے تقریبا تین دن بعد آپ کے پیج پر کنٹری سپورٹڈ لکھا ہوگا۔ یاد رہے پیج انفو میں جا کر پیج کا لوکیشن بھی چینج کریں جس بندے کو ایڈمن بنا رہے ہیں اس کی آئی ڈی پہ جو شہر لکھا ہوا ہے پیج لوکیشن میں بھی وہی ایڈریس لکھیں۔
اس بندے کو ایڈمن بنا کر چھوڑ دیں اور کچھ نہیں کرنا وہ بس ایڈمن بنا رہے اتنا کافی ہے۔

اگر کوئی دوست نہ ہو تو ؟

اگر آپ کا کوئی ایسا دوست نہیں جو مذکورہ بالا ممالک میں رہتا ہو تو گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔ کسی بھی امریکن یا یو کے والے بندے کو پکڑ کر ایڈمن بنائیں بس خیال رہے کہ وہ آپ کو ریموو نہ کرے۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ کوئی امریکی فیک آئی ڈی بنا لیں اور پیج کا ایڈمن بنا دیں۔

اگر آپ کے مطلوبہ فالورز ، ویووز اور کنٹری سپورٹ Country Supported سب مکمل ہوجائے تو ایڈ بریکس کے لیے اپلائی کریں۔ اپلائی کرتے وقت انہی ممالک کا بینک اکاؤنٹ ہونا لازمی ہے۔
اب آپ پوچھیں گے کہ اگر امریکی یا ان ممالک کا بینک نہ ہو تو کیا کریں ؟

بینک اکاؤنٹ کہاں سے لائیں

آپ نے Payoneer کے بارے میں تو سنا ہو گا۔ Payoneer آپ کو گھر بیٹھے مفت امریکی بینک اکاؤنٹ اور ڈیبٹ کارڈ دیتا ہے وہ بھی بالکل مفت۔ یعنی آپ گھر بیٹھے ایک امریکن بینک اکاؤنٹ کا مالک بن سکتے ہیں۔
Payoneer بینک اکاؤنٹ اور کارڈ گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے یہ تحریر پڑھیں۔

 مفت بینک اکاؤنٹ بنائیں

بینک اکاؤنٹ میں Payoneer بینک کی تفصیلات ڈالنے سے پہلے آپ سے ایڈریس پوچھا جائے گا۔ تو آپ کوئی بھی فیک امریکن ایڈریس ڈال دیں اور اپنا صحیح ای میل ایڈریس لکھ دیں۔ فیک ایڈریس گوگل پہ سرچ کریں۔

ایڈ بریکس Ad breaksحاصل کرنے کے بعد آپ کی ویڈیوز پر اشتہارات چلیں گے جس سے آپ کو آمدنی ملے گی۔ اشتہارات سے ملنے والی آمدنی کا پچپن فیصد حصہ آپ کا اور بقیہ حصہ فیس بک کا ہوگا۔
یاد رہے ایسی ویڈیوز اپلوڈ کرنے سے گریز کریں جس میں کاپی رائٹ کا مسئلہ ہو۔کاپی رائٹ والی ویڈیو اول تو فیس بک کی طرف سے ڈلیٹ کی جائے گی اگر ڈلیٹ نہ بھی ہوا تو اس پر اشتہارات نہیں چلیں گے۔
ایڈ بریکس کے پالیسی اور شرائط و ضوابط ضرور پڑھیں تاکہ آپ کو کوئی مسئلہ نہ ہو۔

مزید معلومات کے لیے آپ مجھے فیس بک پہ فالو کر سکتے ہیں۔ اس تحریر کو مصنف کے نام اور اس ویب سائٹ کے حوالے کے ساتھ کہیں بھی شایع کیا جا سکتا ہے۔

شکریہ

دوستوں سے شیئر کریں

تبصرہ کریں