کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کا سکرین موبائل پہ شیئر کریں۔

کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کا سکرین موبائل پہ شیئر کریں۔

رحیم بلوچ

How to Mirror Laptop Screen On Android Phones

کمپیوٹر سکرین موبائل پہ

موبائل کا سکرین کمپیوٹر پہ شیئر کرنے کا طریقہ تو پہلے اس آرٹیکل میں بتا دیا ہے۔
آج کمپیوٹر کا سکرین موبائل پہ شیئر کرنے کا طریقہ پیش خدمت ہے۔

بعض اوقات آپ کو اپنے کمپیوٹر کا سکرین موبائل پہ دیکھنے کی ضرورت پڑتی ہے اگر لیپ ٹاپ کا سکرین ٹوٹا ہوا ہو اور آپ کوئی ضروری کام کرنا ہو یا ایل سی ڈی مانیٹر بجلی پہ نہیں چلا پا رہے یا آپ کسی کمپیوٹر کا سکرین اپنے موبائل پر دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ کام نہایت آسانی سے ممکن ہے۔

اس کے لیے کسی مخصوص آلے کی بھی ضرورت نہیں ہے بس آپ کے موبائل اور کمیپوٹر کا ایک ہی وائی فائی روٹر سے کنیکٹ ہونا لازمی ہے۔

طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ آپ کو اپنے موبائل میں ایک ایپلیکیشن انسٹال کرنا ہوگا اور اس ایپلیکیشن کا ڈرائیور اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کرنا ہوگا۔
اس ایپ کا نام ہے سپیس ڈیسک Space disk

سب سے پہلے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے پلے اسٹور سے سپیس ڈسک ایپ انسٹال کریں

Install Space Disk on Android

اس کے بعد نیچے دیے گئے لنک سے اپنے مطلوبہ ونڈوز کے سپیس ڈسک ڈرائیور ڈاؤن لوڈ کریں۔

https://www.spacedesk.net

موبائل میں ایپلیکیشن اور کمپیوٹر میں ڈرائیور انسٹال کرنے کے بعد موبائل اور کمپیوٹر کو ایک ہی وائی فائی روٹر سے کنیکٹ کریں۔ بھلے وائی فائی پیکج ہو یا نہ ہو بس ڈیوائس سے کنیکٹ کریں چاہے ڈونگل ہو یا کوئی روٹر۔

اگر آپ کے لیپ ٹاپ کا سکرین ٹوٹا ہوا ہے تو اسے عارضی طور پر کسی مانیٹر سے کنیکٹ کر کے یہ ڈرائیور انسٹال کر لیں اور وائی فائی کو آٹومیٹکلی کنیکٹ پہ ٹک کریں تاکہ آئندہ ٹوٹے ہوئے سکرین کی وجہ سے آپ کو بار بار وائی فائی کنیکٹ کرنے میں دشواری نہ ہو۔

جب دونوں ایک ہی وائی فائی سے کنیکٹ ہوجائیں تو اپنے موبائل میں سپیس ڈسک ایپلیکیشن کھولیں وہاں آپ کے کمپیوٹر کا نام ظاہر ہوگا۔ اس پہ کلک کریں گے تو چند سیکنڈ میں آپ کے کمپیوٹر کا سکرین موبائل پہ ظاہر ہوگا۔

اگر سکرین ظاہر ہونے کے بعد ماؤس کا نشان نہیں آ رہا تو کمپیوٹر کے ریزیولیشن سیٹنگ میں ’’ ڈپلیکیٹ ریزیولیشن ‘‘ سلیکٹ کریں۔

اس کے بعد آپ کے کمپیوٹر کا سکرین موبائل پہ نظر آئے گا اور آپ اپنے موبائل سکرین پر ٹچ کر کے بھی اپنا کمپیوٹر استعمال کر سکتے ہیں۔

امید ہے کہ یہ آرٹیکل آپ کو پسند آئی ہوگی۔ سوشل میڈیا پہ دوستوں سے شیئر کریں۔ اگر کسی دشواری کا سامنا ہو تو مجھے فیس بک پہ فالو کریں۔

شکریہ

دوستوں سے شیئر کریں

تبصرہ کریں