کراچی صحافی برادری ترکی کی مدد کے لیے سر گرم

کراچی صحافی برادری ترکی کی مدد کے لیے سر گرم

نورالہدی شاہین

ترکی لیرا

ترکی کی مدد

کراچی کے دوستوں کی ایک بڑی تعداد نے امریکی معاشی حربوں کے مقابلے میں ترکی کو سپورٹ کرنے کی غرض سے ترک کرنسی "لیرا" خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایردوان نے بھی ترک سرمایہ داروں اور دیگر دوست ممالک کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر آپ کے پاس دوسری کرنسی میں جمع پونجی موجود ہے تو اس کے بدلے لیرے خرید کر رکھیں۔ دنیا بھر میں ترکی کے ہمدردوں نے اس اپیل پر عمل کیا ہے اور دو دن کے اندر ترک کرنسی کی مارکیٹ ویلیو بڑھ گئی ہے۔

میں اپنی استطاعت کے مطابق ترکی کو سپورٹ کرنے کے لیے 200 لیرے خریدوں گا۔ اس سے ترک کرنسی کی ویلیو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اس وقت ایک لیرا پاکستانی 25 روپے میں ملتا ہے۔

تمام دوستوں سے بھی گزارش ہے کہ اگر آپ کے پاس نقدی موجود ہے تو اس کے بدلے لیرے خرید کر رکھیں۔ جب حالات نارمل ہوجائیں تو واپس بیچ دیں اور یہ پیغام اپنے دوستوں تک پہنچاکر مشکل حالات میں ترکی کی مدد کریں۔
نوٹ: کراچی کی صحافی برادری بروز ہفتہ دن 2 بجے پریس کلب سے اکھٹے جاکر لیرے خریدیں گے۔ تمام صحافی دوست پہنچ جائیں۔

#SuppprtTurkey

دوستوں سے شیئر کریں

تبصرہ کریں