فیس بک کے دس بہترین گروپس اور ان کا تعارف

فیس بک کے دس بہترین گروپ اور ان کا تعارف

گروپ بنانے کا طریقہ

فیس بک گروپ

یوں تو فیس بک پہ ہزاروں گروپس موجود ہیں جن کے مختلف مقاصد ہوتے ہیں یا اکثر بے مقصد گروپس جن میں صرف نام نہاد حسینائیں اپنی سر کٹی تصویریں دیتی ہیں یا اللہ کے نام پر کمنٹ لیتے ہیں۔ آج ہم نے فیس بک کے چند دوستوں سے مشورہ کر کے دس ایسے گروپس کی لسٹ بنائی ہے جنہیں جوائن کر کے آپ کو کچھ نہ کچھ فائدہ ہو سکتا ہے۔

1 شیطانیاں

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے شیطانیاں طنز و مزاح کا گروپ ہے جہاں صرف مزاحیہ پوسٹ کرنے کی اجازت ہے۔ اس گروپ کے اس وقت دو لاکھ سے زائد ممبرز ہیں اگر آپ فیس بک پہ سیاسی اور مذہبی بحث مباحثوں سے تنگ ہیں تو یہ گروپ ضرور جوائن کریں کیونکہ یہاں سیاسی اور مذہبی بحث کی پابندی ہے۔ گالم گلوچ اور بدنظمی کرنے والوں کو بلاک کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ شیطانیاں میں مختلف انعامی مقابلے بھی ہوتے ہیں جن میں شامل ہو کر آپ انعامات جیت سکتے ہیں۔

2 سائنس کی دنیا

اگر آپ سائنس میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ گروپ ضرور جوائن کریں۔ اس گروپ میں مختلف سائنسی معلومات پڑھنے کے ساتھ ساتھ آپ سائنس کے متعلق سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں۔
اپنی نوعیت کا سب سے بہترہن گروپ ہے جہاں آپ اردو میں تحریریں پڑھ سکتے ہیں۔

3 اوج ادب

اوج ادب جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ ایک ادبی گروپ میں جس میں ادب سے وابستہ بڑے بڑے نام شامل ہیں۔ اس گروپ میں صرف ان لوگوں کو داخلہ مل سکتا ہے جو ادب کسی ایک شعبے میں مہارت رکھتے ہوں۔ اس گروپ کی سالانہ فیس دوہزار روپے ہیں اس میں مختلف انعامی مقابلے ہوتے ہیں۔ اگر آپ ایک اچھے نثر نگار یا شاعر ہیں تو آپ اس گروپ کا حصہ بن سکتے ہیں اس کے لیے آپ کو ادب کے کسی ایک شعبے میں اپنی مہارت کا ثبوت دینا لازمی ہوگا۔

4 پاکستان ایس ای او اینڈ بلاگرز

اگر آپ ایک بلاگر ہیں یا انٹرنیٹ سے وابستہ کوئی کام کرتے ہیں تو یہ گروپ ضرور جوائن کریں۔ اس میں آپ کو بلاگنگ ، ویب ڈیزائنگ , سرچ انجن آپٹیمائزیشن اور ایڈسینس وغیرہ کے متعلق معلومات مل سکتی ہیں۔

5 مزاحیات

اردو طنز و مزاح کے لیے مزاحیات گروپ جوائن  کریں۔ مزاحیات بھی اپنے نام کی طرح مزاحیہ گروپ ہے۔

6 کاروباری مشورے

اس گروپ میں کاروبار کے متعلق کافی اچھے مشورے ملتے ہیں۔ اس میں آپ کوئی کاروبار شروع کرنے اور اس کو بہتر بنانے کے لیے لوگوں سے رائے لے سکتے ہیں۔

7 عالمی ادب کے اردو تراجم

اس گروپ میں عالمی ادب کی مشہور تصانیف کا اردو ترجمہ ملتا ہے۔ مشہور بین الاقوامی شہرت یافتہ کتابوں سے مختلف اقتباسات اور بہت سے عالمی زبانوں کی تحریروں کا اردو ترجمہ ملتا ہے۔

8 جوکیلے مزاح نگار

یہ گروپ بھی طنز و مزاح کا گروپ ہے ۔ اس میں اکثر آپ کو کاپی رائٹ سے پاک مزاحیہ تحریریں اور چٹکلے پڑھنے کو ملیں گے۔

9 اردو طنز و مزاح مقدمہ

یہ بھی اردو طنز و مزاح کا گروپ ہے۔ اس میں بھی آپ کی مزاحیہ پوسٹیں ملیں گی۔

10 موبائل فوٹوگرافی

یہ ایک بین الاقوامی موبائل فوٹوگرافی گروپ ہے جس میں آپ کو صرف موبائل سے لی گئی خوبصورت فوٹوز دیکھنے کو ملیں گی۔

دوستوں سے شیئر کریں

تبصرہ کریں