فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل پہ سپانسرشپ حاصل کر کے پیسے کمائیں

فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل پہ سپانسرشپ حاصل کر کے پیسے کمائیں

تحریر : رحیم بلوچ

فیس بک سے پیسے کمائیں

سپانسرشپ

اپنے مصنوعات کی تشہیر کے لیے کمپنیاں مختلف طریقے اختیار کرتی ہیں۔ کوئی ٹی وی چینلز ، ریڈیو اور اخبارات میں اشتہار دیتا ہے تو کوئی گوگل ، یوٹیوب وغیرہ کے اشتہارات کے ذریعے تشہیر کرتا ہے یا فیس بک بوسٹ کے ذریعے۔

لیکن ایڈورٹائزنگ کا ایک طریقہ اب کافی مقبول ہوتا جا رہا ہے وہ ہے سپانسرشپ کا۔ جی ہاں اب بڑی بڑی کمپنیاں اپنے پروڈکس کی مشہوری کے لیے فیس بک کے بڑے پیجز سے رابطہ کر کے پیسے دے کر اپنے پروڈکٹ کے بارے میں پوسٹ لکھواتے ہیں یا یوٹیوب کے بڑے چینلز کو پیسے دے کر ویڈیو بنواتے ہیں۔

اگر آپ بھی ایک بڑے یوٹیوب چینل یا فیس بک پیج کے مالک ہیں تو آپ بھی پیسے کما سکتے ہیں۔
یوٹیوب چینل کی مانیٹائزیشن سے زیادہ سپانسرشپ میں پیسہ ہے اگر آپ کے پاس اچھے خاصے سبسکرائبرز ہیں تو آپ ایک ویڈیو کے 100$ سے لے کر 1000$ تک کما سکتے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ سپانسرشپ کیسے حاصل کی جائے ؟

ویسے تو بڑے بڑے چینلز یا پیجز پر کمپنیاں خود رابطہ کرتے ہیں لیکن جیسا کہ دستور ہے پیاسے کو کنویں کے پاس جانا پڑتا ہے اس لیے آپ کو خود ہی کمپنیوں سے رابطہ کرنا ہوگا۔
اس کے لیے یوٹیوب اور فیس بک دونوں نے برانڈ اور کریٹر کو ملانے کے لیے سہولت متعارف کروائے ہیں۔

یوٹیوب سپانسر شپ

اگر آپ یوٹیوب چینل کے لئے سپانسرشپ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یوٹیوب نے فیم بٹ Famebit کے نام سے یہ سروس متعارف کروایا ہے۔ آپ فیم بٹ میں لاگ ان ہو کر کمپنیوں کی طرف سے دیے گئے آفرز کو پڑھ کر انہیں اپنی خدمات آفر کر سکتے ہیں۔ فیم بٹ میں صرف یوٹیوب چینل ہی نہیں آپ اپنے فیس بک انسٹاگرام ٹویٹر کے لیے بھی سپانسرشپ حاصل کر سکتے ہیں بشرطیکہ آپ کے پاس بھاری مقدار میں فالورز موجود ہوں۔

فیم بٹ میں آپ اپنے فیس بک آئی ڈی یا جی میل آئی ڈی سے لاگ ان ہو سکتے ہیں۔ لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کے یوٹیوب چینل پر پانچ ہزار سبسکرائبرز ہونا لازمی ہے۔ اور اگر فیس بک سے لاگ ان ہوتے ہیں تو فیس بک پیج پہ بھی اچھے خاصے لائکس ہونا لازمی ہے۔
اگر آپ اپنے دونوں اکاؤنٹ کنیکٹ کریں تو اور بھی بہتر ہے۔

لاگ ان ہونے کے بعد آپ کو وہاں مختلف کمپنیوں کے آفرز ملیں گے۔ آپ ان آفرز کو پڑھ کر اپنا پرپوزل بھیج سکتے ہیں۔ پرپوزل بھیجتے وقت اپنے پیج یا چینل کی مکمل تفصیلات بھیجیں۔ فیم بٹ پہ اکثر مغربی ممالک کے لوگوں کو سپانسرز ملتے ہیں۔ پاکستان اور انڈیا کے بڑے بڑے چینلز اور پیجز کو مل سکتے ہیں لیکن چھوٹے پیج یا چینلز کی درخواست قبول نہیں ہوتی۔ لیکن قسمت آزمانے میں کیا حرج ہے۔ کوشش کر کے دیکھیں۔

فیس بک سپانسرشپ 

یوٹیوب کے فیم بٹ کے بعد فیس بک نے یہ سہولت متعارف کروایا جسے برانڈ کولیبس منیجر کا نام دیا گیا ہے۔
فیس بک برانڈ کولیبس منیجر فی الحال ہر کسی کے لیے دستیانب نہیں ہے لیکن اگر آپ ایک بڑے پیج کے مالک ہیں تو آپ اپنی درخواست بھیج سکتے ہیں۔
درخواست بھیجنے کے لیے اس لنک پہ کلک کریں اور سائن اپ ایز کریٹر پہ کلک کریں ۔ اس کے لیے فیس بک اکاؤنٹ پہ لاگ ان ہونا ضروری ہے یہ لنک موبائل کے بجائے پی سی یا لیپ ٹاپ سے اوپن کریں۔ اس کے بعد اپنا مطلوبہ پیج سلیکٹ کریں جس کے زیادہ لائکس ہوں۔ پیج سلیکٹ کرنے کے بعد اپنا ای میل ایڈریس لکھیں اور اپنی درخواست ارسال کریں۔

اگر درخواست قبول ہوگئی تو آپ اپنے پیج پر مخلتف مصنوعات کی تشہیر کر کے پیسے کما سکتے ہیں۔

اس آرٹیکل کو فیس بک پہ ضرور شیئر کریں۔ مزید اس طرح کی تحریریں حاصل کرنے کے لیے یہ بلاگ سبسکرائب کریں۔ اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو مجھے فیس بک پہ فالو کریں۔

دوستوں سے شیئر کریں

تبصرہ کریں