Facebook Watch Ad Breaks Urdu Hindi فیس بک نے اپنی ویڈیو سروس فیس بک واچ متعارف کرا دیا

فیس بک نے اپنی ویڈیو سروس فیس بک واچ متعارف کرا دیا

تحریر : رحیم بلوچ

فیس بک سے پیسے کمانا

فیس بک واچ

جیسا کہ آپ جانتے ہیں فیس بک نے پچھلے سال واچ نامی سروس متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن پہلے صرف امریکہ میں یہ سروس دستیاب تھا اب اسے ہر خاص و عام کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔

فیس بک واچ کیا ہے ؟

فیس بک واچFacebook Watch  ایک ویڈیو سروس ہے جس میں یوٹیوب اور نیٹ فلکس وغیرہ کی طرح ویڈیوز ، خبریں ، ڈرامے وغیرہ دیکھنے کو ملیں گے۔ اس میں آپ اپنی پسند کی ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔
آپ نے دیکھا ہوگا کہ آپ کے فیس بک میں ایک نئے ٹیب کا اضافہ کیا گیا ہے جسے واچ ٹیب کہتے ہیں۔
فیس بک واچ ٹیب پہ کلک کر کے آپ مختلف پروگرامز اور شوز دیکھ سکتے ہیں۔

فیس بک واچ کی خصوصیات

فیس بک واچ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں تازہ ترین اور اوریجنل ویڈیوز دستیاب ہوتی ہیں۔ فیس بک واچ کریئٹرز ویڈیوز بناتے ہیں اور اپلوڈ کرتے ہیں اور فیس بک ان ویڈیوز کو واچ ٹیب میں دکھاتا ہے جس کی وجہ سے ویڈیو دیکھنے والوں کی تعداد بھی زیادہ ہوتی ہے اور ویڈیو بنانے والے کے فالوزز میں اضافہ ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ ویڈیو بنانے والے کو ویڈیو میں اشتہارات دکھانے کے پیسے بھی ملتے ہیں۔

فیس بک واچ سے پیسے کمانا

جی ہاں جناب فیس بک واچ سے یوٹیوب کی طرح پیسے بھی کمائے جا سکتے ہیں۔ فیس بک واچ کریئٹرز اپنے ویڈیوز میں ایڈ بریکس شامل کر کے اشتہارات سے کمائی جانے والی رقم کا پچپن فیصد حصہ حاصل سکتے ہیں۔ ایڈ بریکس کی سہولت فی الحال مغربی ممالک تک محدود ہے اگلے ہفتوں میں بہت سے ممالک میں یہ سہولت دستیاب ہوگی۔

فیس بک واچ مانیٹائزیشن کی اہلیت

مانیٹائزیشن یعنی ویڈیوز میں ایڈ بریکس دکھانے کے لیے آپ کو سب سے پہلے Monetization Rulesفیس بک کے مانیٹائزیشن رولز پڑھنے چاہئیں۔ اس کے علاوہ اہلیت کا معیار یہ ہے کہ آپ کے پیج پر فالورز کی تعداد دس ہزار ہونا لازمی ہے اور آپ کی ویڈیوز کو دو ماہ میں تیس ہزار ویوز ملنے چاہئیں۔

فیس بک واچ میں شامل ہونے کا طریقہ

اگر آپ اچھی اچھی ویڈیوز بناتے ہیں تو فیس بک واچ میں شامل ہونے کے لیے فیس بک واچ کی ویب سائٹ پہ رجسٹر ہوجائیں اور اپنا شو پیج بنا لیں۔ شو پیج بنانے کے بعد اوریجنل ویڈیوز اپلوڈ کریں۔ اگر دو ماہ میں آپ کے شو پیج پہ دس ہزار فالورز اور تیس ہزار ویڈیوز ویوز ہوجائیں تو آپ اپنی ویڈیوز مانیٹائز کر سکتے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لیے اس بلاگ کو فالو کریں۔

دوستوں سے شیئر کریں

تبصرہ کریں